رخصتی سے انکار پر سکول ٹیچر پولیس اہلکار کے ہاتھوں قتل

news-1744044911-4603.jpg


لاڑکانہ: رخصتی سے انکار پر قتل ہونے والی خاتون ٹیچر صدف کی تدفین، قاتل پولیس اہلکار تاحال گرفتار نہ ہو سکا

لاڑکانہ میں رخصتی سے انکار پر قتل کی جانے والی پرائمری اسکول ٹیچر صدف حاصلو کو قمبر میں سپرد خاک کر دیا گیا، مگر پولیس اب تک قاتل پولیس اہلکار فرید حاصلو کو گرفتار نہیں کر سکی۔

تفصیلات کے مطابق مقتولہ کے بھائی رضوان نے تھانہ قمبر میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ صدف اور پولیس اہلکار فرید حاصلو کا نکاح 2024 میں ہوا تھا، مگر فرید فوری رخصتی چاہتا تھا۔ ماہِ رمضان کے دوران وہ تیزاب اور پستول لے کر گھر آیا اور زبردستی رخصتی کا مطالبہ کیا۔ صدف نے اس رویے کو ناپسند کرتے ہوئے رخصتی سے انکار کر دیا۔
https://twitter.com/x/status/1909686464125735380
مقدمے کے مطابق انکار کے بعد فرید نے وین پر فائرنگ کی، جس میں صدف موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوا۔

ایس ایس پی قمبر ساجد امیر سدوزئی نے ملزم فرید حاصلو کو معطل کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے اور پولیس کو فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)


اتنی ذرا سی بات پر خاتون کی جان لے لینا کہاں کی انسانیت ہے؟؟؟
من حیث القوم ہمارا معاشرہ بہت غلط راہوں پر چل نکلا ہے
 

Nebula

Minister (2k+ posts)
Pakistani Mard Aurat per hath uthana aur APNI madangi Aurat per nikal Kar relax hotay Hain. Open secret.
 

Back
Top