
مالی سال 22-2021 کی پہلی سہ ماہی کی رپورٹ جاری کر دی گئی، تین ماہ میں مالی خسارے میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
سما نیوز کے مطابق وزارت خزانہ نے مالی سال 22-2021 کی پہلی سہ ماہی کی رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا کہ مالی خسارہ 39 ارب روپے کی کمی کے بعد 438 ارب 49 کروڑ روپے ہوگیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ٹیکس آمدن میں 420 ارب روپے اضافہ سے حجم 1532 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح نان ٹیکس ریونیو میں 80 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور اس مد میں صرف 275 ارب روپے حاصل ہوئے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حکومت کو پیٹرولیم لیوی سے حاصل آمدن میں کمی ریکارڈ کی گئی اور گزشتہ سال کی نسبت 123 ارب روپے کم جمع ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق 3 ماہ میں حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں صرف 13 ارب 34 کروڑ روپے وصول کئے، گزشتہ سال اسی مدت میں صارفین سے 136 ارب روپے سے زیادہ لیوی وصول کی گئی تھی۔
واضح رہے 5 نومبر کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رات گئے اضافے کا نوٹیفیکیشن فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کیا گیا جس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک 8 روپے کا اضافہ کر دیا جس کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11dficit.jpg