
سینئر صحافی وتجزیہ کار نصرت جاوید نے نجی ٹی وی چینل پبلک نیوز پر پروگرام خبر نشر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا یہ کہنا ہے کہ انتخابات میں تاخیر کی وجہ صرف یہ ہے کہ ایک شخص نوازشریف کو اقتدار میں لانے کے لیے سارا ارینجمنٹ کیا جا رہا ہے۔ نصرت جاوید نے کہا کہ میں جان کی امان پا کر عرض کرنا چاہتا ہوں کہ یہ سارا ارینجمنٹ نوازشریف کو نہیں بلکہ مسلم لیگ کو جتوانے کے لیے کیا جا رہا ہے، نوازشریف کو بھی کچھ عرصے بعد یہ پتہ لگ جائے گا۔
انہوں نے نوازشریف کو عالمی سٹیبلشمنٹ کی حاصل حمایت کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ پتہ کریں کہ پچھلے 1 سال کے دوران لندن میں ان سے کون کون سے ملک کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرز نے ملاقات کی ہے۔ لندن میں ان کا بہت بڑا دکھاوا ہے میاں صاحب کا جس میں سے ایک حسین نواز کا دفتر ہے لیکن خفیہ ملاقاتیں ڈاکٹر صاحب کے فارم ہائوس پر ہوتی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1714682074505036064
انہوں نے کہا کہ عجیب اتفاق ہے کہ شہید بینظیر بھٹو بھی جلاوطنی کے بعد اکتوبر کے مہینے میں پاکستان آئی تھیں اور اب نوازشریف بھی اکتوبر میں پاکستان آرہے ہیں دونوں صورتوں میں کہیں نہ کہیں انٹرنیشنل سٹیبلشمنٹ ارینجمنٹ تھا۔ شہید بینظیر بھٹو بھی این آر او کر کے ملک میں آئی تھیں لیکن اللہ نہ کرے کے اس جیسا کچھ اس دفعہ ہو۔
میاں نوازشریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے حوالے سے بہت سا بیک ڈور ورک ہوا ہوا ہے، ریاست نوازشریف کی آمد کے لیے تیاریاں کر رہی تھی۔ نوازشریف کی واپسی میں انٹرنیشنل سٹیبلشمنٹ کا رول بھی موجود ہے اور وہ کون لوگ ہیں ان کا نام بھی وقت آنے پر بتا دوں گا۔
https://twitter.com/x/status/1714678028574589228
انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ ہونے کے باوجود چند حقائق ہیں جن سے نظریں نہیں چرائی جا سکتیں، یہ بات دنیا کی کوئی طاقت نہیں بتا سکتی کہ انہیں علاج کی غرض سے باہر تو بھجوا دیا گیا تھا لیکن اس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک کیس میں انہیں بھگوڑا قرار دیا تھا۔ میری نظر میں تو یہ قطعاً ناجائز بنیادوں پر کیا گیا تھا لیکن اس حقیقت سے نظریں نہیں چرائی جا سکتیں کہ انہیں عدالت نے اشتہاری قرار دیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1714670781110857790
عدالت کے اس فیصلے کے بعد نوازشریف لندن سے روانہ ہو کر لاہور ایئرپورٹ اتر کر سیدھے مینار پاکستان چلے جائیں کیا وہ چنگیز خان ہیں جو ملک فتح کر کے آ رہے ہیں۔ ملک میں ایک قانون موجود ہے اس پر عملدرآمد کرنا ہو گا، یہ ایک حقیقت ہے یا ملک میں کوئی ایسی اتھارٹی ہونی چاہیے جو کہہ دے کہ میاں صاحب پر قائم تمام مقدمات خارج کیے جاتے ہیں لیکن ایسا کچھ نہیں ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/misrk11j1j31.jpg