
وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل میڈیا پر ریاست مخالف بیانیے کا توڑ نکالنے کے لئے اہم اقدام اٹھا لیا، اس ضمن میں وزارت اطلاعات و نشریات نے فوری طور پر 53 کروڑ روپے کے فنڈز طلب کیے ہیں۔ وزیراعظم نے ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کو آپریشنل کرنے کی منظوری دے دی ہے، جو ریاست مخالف بیانیوں کا مؤثر جواب دینے کے لئے فنڈز کا استعمال کرے گا۔
وزارت اطلاعات و نشریات کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام قومی سلامتی کو درپیش خطرات کا سدباب کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔ اس نئے ڈیپارٹمنٹ کے تحت 54 نئے عہدے تشکیل دیے گئے ہیں، جو ڈیجیٹل تھریٹس کی نشاندہی اور حکومت کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لئے کام کریں گے۔
https://twitter.com/x/status/1868916264942682489
ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ آن لائن سرگرمیوں کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ بھی کرے گا، جس سے ڈیجیٹل دنیا میں پھیلنے والے کسی بھی ریاست مخالف بیانیے کا فوری نوٹس لیا جا سکے گا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی 19 دسمبر کو اس منصوبے کے لئے 53 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے گی، جس کے بعد اس ڈیپارٹمنٹ کے آپریشنز کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ یہ قدم ڈیجیٹل میڈیا پر حکومتی بیانیے کو مضبوط کرنے اور قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ضروری ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1sssfundzzmkjh.png