
سعودی دارالحکومت ریاض کے ایئرپورٹ کی اتھارٹی نے پاکستان کی قومی ایئر لائنز کو واجبات کی ادائیگی کے معاملےپر وارننگ جاری کردی ہے، ترجمان پی آئی اے نے ریاض ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سےوارننگ جاری کرنے کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائنز پی آئی اے کی ایک بین الاقوامی ایئرپورٹ کو ادائیگی نا کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے، ریاض ایئرپورٹ اتھارٹی نے اس حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے نے ریاض ایئرپورٹ اتھارٹی کو گزشتہ چھ ماہ سے ادائیگی نہیں کی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کے ذمہ 82لاکھ ریال سے زائد کے واجبات ہیں ، جن کی ادائیگی نہیں کی گئی۔
ریاض ایئر پورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے کو 15جولائی تک واجبات کی ادائیگی کرتےہوئے وارننگ دی اور ونٹر شیڈول فلائٹ سلاٹ کو ادائیگی سے مشروط کردیا ہے اور کہا کہ اگر ادائیگی نہیں کی گئی تو ونٹر سلاٹ میں کمی ہوسکتی ہے۔
خیال رہے کہ پی آئی کو ریاض ایئر پورٹ اتھارٹی کے علاوہ سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بھی وارننگ جاری کررکھی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10piariayfaahahaha.jpg