زرداری اور بلاول بھٹو سندھ کے عوام کے ساتھ دھوکا کرنے جا رہے ہیں، عمر ایوب

battery low

Chief Minister (5k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1897590365177151814
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد میں شامل تمام پارٹیاں ایک ہی پیج پر آ رہی ہیں۔ اپوزیشن کا ایک ہی مقصد ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ زرداری اور بلاول بھٹو سندھ کے عوام کے ساتھ دھوکہ کرنے جا رہے ہیں اور یہ لوگ سندھ کا پانی بیچنے جا رہے ہیں۔ عمر ایوب نے مزید کہا کہ پیکا ایکٹ پر بلاول بھٹو مگر مچھ کے آنسو رو رہا ہے، حالانکہ وہ خود اس میں ملوث تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف ہمیشہ بوٹ پالش کرنے کے چکر میں رہتے ہیں۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

کرنے جا کیا رہے ہیں؟ او بھائی پچھلے ستر برس سے یہ بھٹو خاندان یہی کچھ کر رہا ہے . لیکن سندھ کے یہ ڈھیٹ باسی جوتے کھاکر بھی ووٹ پھر بھی اسی بلیک میلر خاندان کو دیتے ہیں
بھگتیں پھر . سانوں کی؟؟؟
 

Kashif Altaf

Moderator
Staff member
فارم 47 والے شہباز شریف اور اس کے ساتھی عقل کے اندھے ہیں۔ ملک میں امن و امان اور آئین و قانون نام کی کوئی چیز نہیں۔ یہ ڈیڑھ ارب ڈالر کے لیے IMF سے بھیک مانگ رہے ہیں، جبکہ 27 ارب ڈالر ملک سے باہر جا چکے ہیں۔ عمر ایوب
https://twitter.com/x/status/1897600759455224149 حکومت کی رٹ صرف اور صرف ریڈ زون تک رہ چُکی ہے۔ مرکز کی جانب سے خیبرپختونخوا کے 1100 ارب واجبات کی ادائیگی ابھی تک نہیں کی گئی۔ وفاقی حکومت کے اداروں کا آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے۔ ملک میں افراتفری، ہر چیز بند، بیروزگاری عروج پر، آئین و قانون کا کوئی نشان ہی نہیں، اور نشانے پر تحریکِ انصاف اور عمران خان ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1897606780022059300
 

Back
Top