سابق اہلیہ سے زیادتی کا معاملہ،سیکرٹری داخلہ پنجاب کے خلاف مقدمےکی درخواست

noor-amin-mangail-lhc-wife-ex-wife-case.jpg


سابق اہلیہ سے زیادتی کا معاملہ، سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

لاہور ہائی کورٹ نے سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کے خلاف سابق اہلیہ سے زیادتی کا مقدمہ درج کرنے کیلئے دائر درخواست پر نورالامین مینگل کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کی سابقہ اہلیہ عنبرین سردار سے جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرنے کیلئے دائر کی گئی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ عنبرین سردار نے اپنے سابقہ شوہر اور موجودہ سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دی ہے، شوہر کی جانب سے طلاق دیئے جانے کے بعد خفیہ طریقے سے جسمانی تعلقات قائم رکھنا ریپ کے زمرے میں آتا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عنبرین سردار کی جانب سے درخواست دائر کیے جانے کے باوجود پولیس نے نورالامین مینگل کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا، عدالت ہوم سیکرٹری کیخلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کرے۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی ، سیکٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 5 ستمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا اور سماعت ملتوی کردی ہے۔