
آزاد کشمیر کی مسلم کانفرنس کے اہم رہنما اور سابق مشیر حکومت راجہ آفتاب اکرم نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 5 چڑھوئی میں ہونے والے ضمنی انتخابات جیتنے کے لئے متحرک، پی ٹی آئی نے مسلم کانفرنس کی بڑی وکٹ اڑا دی ہے، سابق مشیر راجہ آفتاب نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔
راجہ آفتاب نے شمولیت کا اعلان آزادکشمیر پی ٹی آئی کے صدر اور ریاست کے سینئر وزیر سردار تنویر الیاس خان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔
https://twitter.com/x/status/1444291963822477312
میڈیا سے بات کرتے ہوئے سردار الیاس نے کہا کہ آزادکشمیرکے2حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونےجارہےہیں، میرپور میں پی ٹی آئی کے امیدوار یاسر کی پوزیشن بہت مضبوط ہے۔ چڑھوئی کےحلقےمیں ہمارے 2 کارکنان نے جان دی، کارکنان نےالیکشن چوری کرنےکا راستہ روکنے کی کوشش کی، تحریک انصاف کارکنان کی قربانیوں کی قدر کرتی ہے۔
سردار الیاس نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں ہر طرف صرف تحریک انصاف ہی موجود ہے، اللہ کے فضل سے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کامیابی حاصل کرے گی۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/93KtkX1/11.jpg