سابق وزیراعظم،وزیر دفاع کویت کو فوجی فنڈز میں کرپشن کا جرم ثابت ہونے پر سزا

1701064434195.png


سابق وزیر دفاع وداخلہ شیخ خالد الجراح الصباح کو بھی اسی کیس میں استعفیٰ دینا پڑا تھا: رپورٹ
سابق وزیر دفاع وداخلہ کویت کو فوجی فنڈز میں کرپشن کرنے کے الزام میں 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کی اعلیٰ ترین عدالت کی طرف سے سابق وزیر دفاع وداخلہ شیخ خالد الجراح الصباح کو فوجی فنڈز کا غلط استعمال کرنے کا جرم ثابت ہونے کے بعد 7 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی ہے۔

عدالت کی طرف سے انہی الزامات کی روشنی میں کویت کے سابق وزیراعظم شیخ جابر المبارک الصباح کو بھی فنڈز واپس کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ فوجی فنڈز میں خوردبرد کے الزامات پر شیخ جابر نے وزیراعظم کے عہدے سے 2019ء میں استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد ان کا وزارت عظمیٰ کے 8 سالہ دور کا خاتمہ ہوا تھا۔

سابق وزیر دفاع وداخلہ شیخ خالد الجراح الصباح کو بھی اسی کیس میں استعفیٰ دینا پڑا تھا۔ دونوں رہنمائوں پر فوجی فنڈز میں سے تقریباً 240 ملین دینار (سوا 78 کروڑڈالر ) کا غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ 2002ء میں دونوں شخصیات کو عدالت نے بری کر دیا تھا تاہم استغاثہ کی طرف سے کیس دوبارہ شروع کرنے کی درخواست دی گئی تھی۔

سابق وزیراعظم جابر المبارک الصباح اور سابق وزیر دفاع وداخلہ شیخ خالد الجراح الصباح کی طرف سے صحت جرم سے انکار کیا گیا تھا اور استغاثہ کی درخواست پر کیس دوبارہ سے کھولا گیا تھا۔ عدالت کی طرف سے ٹھوس شواہد کی روشنی میں سابق وزیر دفاع وداخلہ کو 7 سال قید بامشقت اور سابق وزیراعظم کو غبن کی گئی رقم واپس کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ 2019ء میں وزیر داخلہ شیخ خالد کیخلاف عدم اعتما کا ووٹ طلب کرنے پر شیخ جابر نے وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جس پر وہ 2011ء سے براجمان تھے۔ حکومت کے استعفیٰ کے بعد وزیر دفاع شیخ ناصر صباح الاحمد نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ سابق کابینہ نے فوجی فنڈز میں سے تقریباً 240 ملین دینار (سوا 78 کروڑ ڈالر) کی بدانتظامی دور کرنے سے گریز کیا۔
 
Last edited by a moderator:

swing

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستانی ،اسٹبلشمنٹ کے حساب سے ،یہ آدمی ،،،وزیر ازم پاکستان،،، بننے کے قابل ہے
 

Back
Top