سرگودھا:پولیس افسر اور اسکے ساتھی کی 14 سالہ لڑکی سےاجتماعی زیادتی

ijtmahai1123.jpg

پولیس افسر نے ساتھی کے ساتھ مل کر 14 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا

سرگودھا میں پولیس افسر اور ساتھی کی جانب سے ایک 14 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے ، واقعے کے بعد مقدمے کے اندراج اور گرفتاریوں میں تعطل کی بھی خبریں آرہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں کوٹ مومن تھانے میں تعینات اے ایس آئی محمد نواز پر ساتھی کے ساتھ مل کر میٹرک کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا الزام سامنے آیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1840444041626067443
لڑکی کے ورثاء کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی محمد نواز نے اپنے ساتھی احسان کے ساتھ مل کرطالبہ کو اٹھایا اور اپنی نجی رہائش گاہ پر لے گیا جہاں دونوں نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

ورثاء کی درخواست پر پولیس نے اے ایس آئی اور ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ملزمان تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آسکے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

صحافی عمران بھٹی نے اس پر کہا کہ اسلام آباد پولیس کا افسر بچے کے ساتھ بدفعلی کرتا رہا اب سرگودھا پولیس نے بچی کے ساتھ گینگ ریپ کیا ہے۔۔۔۔۔ پولیس کے منہ کو لہو لگا ہے
https://twitter.com/x/status/1840463843367252439
 

Back
Top