سری لنکن صدر کے گھر سے بہت بڑی تعداد میں کیش برآمد ہوا، مظاہرین کا دعویٰ

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)

کولمبو: شدید معاشی بدحالی کے شکار ملک سری لنکا میں مظاہرین نے صدر گوتابایا راجاپاکسے کے گھر سے خطیر رقوم برآمد ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

ہفتے کے روز صدر گوتابایا راجاپاکسے کے صدارتی محل پر احتجاجی مظاہرین نے دھاوا بولا تھا، اس دوران وہ صدر کی رہائش گاہ کی راہداریوں میں نعرے بازی کرتے رہے، ڈائننگ روم میں داخل ہوئے اور سوئمنگ پول میں نہاتے رہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ دھاوے کے دوران صدر کے گھر سے بڑی رقوم برآمد ہوئی ہیں۔

سری لنکن روزنامے کے مطابق مظاہرین نے بتایا کہ برآمد ہونے والی رقم سکیورٹی یونٹس کے حوالے کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مظاہرین مبینہ طور پر صدر راجاپاکسے کے گھر سے ملنے والے کرنسی نوٹوں کو گنتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس صورت حال پر حتمی بات تب ہی ممکن ہوگی جب مظاہرین کا دعویٰ تحقیقات کے بعد درست ثابت ہوگا۔ سری لنکن چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل شویندرا سلوا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قیام امن کے لیے مسلح افواج اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

جاتی امرے، ماڈل ٹاؤن اور بلاول ہاؤسز پر دھاوا بولا جائے تو وہاں سری لنکا کے پورے سالانہ بجٹ سے زیادہ لوٹ اور چوریوں کا مال برآمد ہو گا

???

Black Friday Success GIF by Feliks Tomasz Konczakowski
selling black market GIF by Feliks Tomasz Konczakowski

Black Friday Success GIF by Feliks Tomasz Konczakowski
David Wells Sport GIF by YES Network


 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
یہ حرام کے نطفے روزانہ کئ بنیاد پر پاکستان سے سمگلڈ آؤٹ کردیتے ہیں ڈالر میں کنورٹ کرکے اس لئے کیش برآمد ہونا مشکل ہے اور سینما ٹکٹ بلیکیا ذلیلداری ڈاکو تو حسب معمول لانچوں میں بھیج دیتا ہے
 

Visionartist

Chief Minister (5k+ posts)
یہ حرام کے نطفے روزانہ کئ بنیاد پر پاکستان سے سمگلڈ آؤٹ کردیتے ہیں ڈالر میں کنورٹ کرکے اس لئے کیش برآمد ہونا مشکل ہے اور سینما ٹکٹ بلیکیا ذلیلداری ڈاکو تو حسب معمول لانچوں میں بھیج دیتا ہے
Search Bani gala one day with a police searcch warrant, you will find another story
 

Back
Top