سزائے موت کے قیدی کے لیے خصوصی دعوت، پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

screenshot_1740322489035.png


لاہور: سروسز اسپتال لاہور میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے سزائے موت کے ایک قیدی کے لیے خصوصی دعوت کا انکشاف ہوا ہے، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملوث اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق، جوڈیشل ونگ کے اہلکاروں نے مجرم اشفاق عرف کھڈا کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال لایا، جہاں انہوں نے اس کے اہلِ خانہ کو بھی وارڈ میں بلا لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق، اسپتال کے وارڈ میں مجرم کے لیے لذیذ کھانے کا انتظام کیا گیا، جبکہ تفریحی ماحول بھی بنایا گیا۔ یہ غیر قانونی سرگرمی پولیس اہلکاروں کی جانب سے رشوت لے کر کی گئی، جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اشفاق عرف کھڈا قتل کے ایک مقدمے میں 25 سال قید کی سزا کاٹ رہا ہے اور کوٹ لکھپت جیل میں قید ہے۔ پولیس کے مطابق، ملوث اہلکاروں نے مجرم کو غیر قانونی طور پر اسپتال لے جا کر اسے پروٹوکول اور خصوصی سہولیات فراہم کیں، جو کہ قوانین کے خلاف ہے۔

اس واقعے نے پولیس کے اندر موجود بدعنوانی کو یک بار پھر عیاں کر دیا ہے۔ پولیس حکام نے اس معاملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات قانون کی خلاف ورزی ہیں اور انہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی اور انہیں سخت سزا دی جائے گی۔

 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
In other news, another convicted criminal was transported from London to Lahore, and made the CM, and another one made the PM. No arrests so far
 

Back
Top