سمجھوتے کے تحت پی ٹی آئی والے عمران خان کو جیل میں رکھے ہوئے ہیں:فیصل واؤڈا

1740222728281.png


کراچی:
سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ میں چیخ چیخ کر یہ بات کہہ رہا تھا کہ ٹرمپ کے آنے سے کچھ نہیں ہوگا، ویسے بھی پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ بانی عمران خان جیل میں رہیں۔ گرینڈ الائنس میں شامل تمام بڑی پارٹیاں حکومت کے ساتھ ہیں۔


یہ بات انہوں نے کسٹمز ایجنٹس کی پریس کانفرنس کے اختتام پر کہی۔ قبل ازیں کسٹمز ایجنٹس نے پریس کانفرنس کی، اس دوران فیصل واؤڈا بھی پہنچے اور کہا کہ میں کسٹم ایجنٹس کے ساتھ یکجہتی کرنے نہیں آیا، بلکہ آپ کا مسئلہ حل کرنے آیا ہوں۔


یہ پڑھیں: کسٹمز ایجنٹس کا 25 فروری سے غیرمعینہ مدت کے لیے کام بند کرنے کا اعلان۔


انہوں نے کہا کہ آپ بروز بدھ سینیٹ کی فنانس کمیٹی میں تشریف لائیں، سلیم مانڈوی والا اس کے چیئرمین ہیں۔ ہر مسئلے کے حل کے لیے فوج کو پکارا جا رہا ہے، جب اکثریت کے مسائل فوج نے حل کرنے ہیں تو اس کی تعریف تو کیا کریں۔


فیصل واؤڈا نے کہا کہ سالانہ 4800 ارب روپے کا نقصان انتہائی قابلِ تشویش ہے، میڈیا کا کردار انتہائی اہم رہا ہے اور میڈیا اس طرز کے مسائل حل کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ کسٹمز ایجنٹس کے معاملے پر وزیرِ خزانہ اور وزیر مملکت سے بات کروں گا اور ہم اس میں ملوث افسر پر بھی کارروائی کریں گے۔ ابھی تو میری ٹائم کے محض فائل کو ہاتھ لگا کر 60 سے 70 ارب روپے کی بدعنوانی پکڑی گئی ہے، ہوم ورک مکمل کرکے نام بھی سامنے لائیں گے۔


انہوں نے کہا کہ میں چیخ چیخ کر یہ بات کہہ رہا تھا کہ ٹرمپ کے آنے سے کچھ نہیں ہوگا، ویسے بھی پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ بانی عمران خان جیل میں رہیں۔ گرینڈ الائنس میں شامل تمام بڑی پارٹیاں حکومت کے ساتھ ہیں، کوئی گرینڈ الائنس یا ہنگامہ احتجاج نظر نہیں آ رہا۔ ایک سمجھوتے کے تحت پی ٹی آئی والے بانی کو جیل میں رکھے ہوئے ہیں، سیاستدان بے ایمان، مکار، فنکار اور چور ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1893246344971665877 https://twitter.com/x/status/1893250003042185396 https://twitter.com/x/status/1893253461845606470 https://twitter.com/x/status/1892984371847586245
 
Last edited by a moderator:

abdulmajid

Minister (2k+ posts)
If this is the case, you and your handlers should go ahead and release Imran Khan to fail and counter the PTI leadership who want to keep Khan in prison? 🤔
 

Back
Top