سنائپرز نے دہشتگردوں کو انگیج کیا،پھر مسافر بھاگے : ترجمان پاک فوج

battery low

Chief Minister (5k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1900521024115937778
https://twitter.com/x/status/1900501984052146664
https://twitter.com/x/status/1900500105221771451
https://twitter.com/x/status/1900502215543955735 https://twitter.com/x/status/1900511183972749591 https://twitter.com/x/status/1900532228116938867 https://twitter.com/x/status/1900573354412868077 https://twitter.com/x/status/1900525738249359583 https://twitter.com/x/status/1900489880934683071 https://twitter.com/x/status/1900546313692893247 https://twitter.com/x/status/1900551430672633991 https://twitter.com/x/status/1900580371739144429 https://twitter.com/x/status/1900798150581121201
وزیراعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی کہتے ہیں دہشتگردوں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں،عالمی برادری نے سانحہ جعفر ایکسپریس کی مذمت کی جس پر شکر گزار ہیں

https://twitter.com/x/status/1900499232982729150
https://twitter.com/x/status/1900498222377771054 https://twitter.com/x/status/1900507713479569885
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے جعفر ایکسپریس آپریشن کی تفصیلات جاری کردیں، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے دشوار گزار علاقے میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا، حملے کی جگہ پر پہنچنا بڑا مشکل کام تھا، جوان انجن کی طرف سے ٹرین میں داخل ہوئے، بھارتی میڈیا نے بیانیہ بنانے کی کوشش کی جبکہ وزیراعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا، عالمی برادری نے سانحہ جعفر ایکسپریس کی مذمت کی جس پر شکر گزار ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ سانحہ جعفر ایکسپریس کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ واقعہ دشوار گزار پہاڑی علاقے میں پیش آیا، واقعہ جہاں ہوا وہاں کوئی موبائل سگنل کام نہیں کرتا، جائے وقوعہ کے قریب ایف سی کا پکٹ بھی تھا، واقعے میں ابتدائی طورپر تین ایف سی کے جوان شہید ہوئے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ دہشت گردوں نے خواتین کو ٹرین میں رکھا باقیوں کو باہر لے آئے، دہشت گردوں نے ٹولیوں کی صورت میں معصوم شہریوں کو باہر رکھا، دہشت گردی کے دوران بھارتی میڈیا بھرپور پروپیگنڈا کررہی تھی، مصنوعی ذہانت کی مدد سے بھارتی میڈیا رپورٹنگ کرتا رہا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ جس علاقے میں واقعے ہوا وہاں پہنچنا مشکل تھا، جائے وقوعہ سے بھارتی میڈیا پر چلنے والی فوٹیجز اے آئی کی تھی، بھارتی میڈیا ایک بیانیے کے تحت پروپیگنڈا کرتا رہا، سوشل میڈیا سے پرانی فوٹیجز اٹھا کر بھارتی میڈیا چلاتا رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 11 تاریخ ایک بجے کے قریب جعفرایکسپریس پر پہلا دھماکا ہوا، ان دہشت گردوں کا نا بلوچ اور نا پاکستان سے تعلق ہے، ان دہشت گردوں کا انسانیت سے بھی تعلق نہیں، واقعے کے دوران دہشت گرد افغانستان میں موجود ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں تھے، 12 مارچ کی صبح قریب موجود سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، دہشت گرد کئی گروپوں میں تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی سے بیشتر دہشت گردوں کو بھاگتے بھی دیکھا گیا، دہشت گردوں نے ٹولیوں میں خودکش حملہ آور بھی بٹھا رکھے تھے، ضرار کمپنی نے ان ٹولیوں سے خودکش حملہ آوروں کو مہارت سے مارا، ضرار کمپنی نے دہشت گردوں کو پناہ گاہوں سے نکلنے پر مجبور کیا، ضرار کے نوجوان سب سے پہلے انجن کا ٹیک اوور سنبھالتے ہیں، انجن کے بعد تمام بوگیوں کو کلیئر کیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ آپریشن کے دوران کسی بھی یرغمالی کو کوئی نقصان نہیں ہوا، دہشت گردوں نے آپریشن سے پہلے کچھ یرغمالیوں کو شہید کیا، آپریشن اتنی مہارت سے کیا کہ کسی ایک بھی یرغمالی کی جان نہیں گئی، آپریشن کے دوران پہاڑوں سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ بھی کی گئی، دہشت گردوں کے پاس غیرملکی اسلحہ موجود تھا، سیکیورٹی فورسز نے یرغمالیوں کو باحفاظت وہاں سے نکالا۔

ٹرین ڈرائیور نے بتایا کہ بی ایل اے والوں نے سب سے پہلے انجن کو نشانہ بنایا، میں نے فوری ایمرجنسی لگائی دیکھا تو بی ایل اے آگئی تھی، پاک فوج کا شکر کہ انہوں نے معصوم جانوں کو بچایا۔

متاثرہ ٹرین کے مسافر نے کہا کہ پاک فوج کی بدولت تمام مسافروں کی جان بچ سکی، ایف سی اہلکاروں نے طبی امداد بھی دی، حادثے کے فوری بعد ایف سی والوں نےہمیں وہاں سے نکالا۔

اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی نے کہا کہ سانحہ جعفر ایکسپریس کی تفصیلات شیئر کریں گے، سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر سراہتے ہیں، بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کا دہشت گردی واقعہ ہوا۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بلوچ روایات میں اس طرح کے واقعات کو بری نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، دہشت گردوں نے بلوچ روایات کو پامال کیا، ان دہشت گردوں کا بلوچ قوم سے کوئی تعلق نہیں، دہشت گردی کی جنگ کا بلوچوں اور حقوق سے کوئی تعلق نہیں، ایسے واقعات پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، عالمی برادری نے سانحہ جعفر ایکسپریس کی مذمت کی جس پر شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز (11 مارچ) دہشت گردوں نے بولان پاک کے علاقے میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑایا، اور جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے 400 سے زائد مسافروں کو یرغمال بنایا۔

اگرچہ دور دراز علاقے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا، سیکیورٹی فورسز نے بتایا تھا کہ انہوں نے ڈھاڈر کے علاقے میں بولان پاس میں یرغمالیوں کو بچانے کے لیے ایک بڑے آپریشن کا کیا تھا، جس میں گزشتہ رات تک کم از کم 16 حملہ آور ہلاک کیے جاچکے تھے۔

جس کے بعد 12 مارچ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا تھا کہ جعفر ایکسپریس کے یرغمالی مسافر بازیاب ہوگئے اور تمام 33 دہشت گرد ہلاک کردیے گیا تاہم آپریشن شروع ہونے سے پہلے دہشت گردوں نے 21 شہریوں کو شہید کیا۔

Source
https://twitter.com/x/status/1900498261019877524 https://twitter.com/x/status/1900524128089903599 https://twitter.com/x/status/1900558133862285416
 
Last edited by a moderator:

crankthskunk

Chief Minister (5k+ posts)
All good, now that we have held a press conference?
If India was doing something, what were you doing to make your citizens safe?
If you knew the terrorists were in touch with their handlers in Afghanistan, why didn't you try to disrupt their communications? In today's world, everything is possible electronically.
Anyone ready to take any responsibility?
No acceptance of mistakes, no resignations?
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Lying machine of rogue army. First answer how come 100 terrorists hijacked a train? Despite of countless military operations in Baluchistan why there is no peace you moron?
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Lying machine of rogue army. First answer how come 100 terrorists hijacked a train? Despite of countless military operations in Baluchistan why there is no peace you moron?
 

Aliimran1

Prime Minister (20k+ posts)

Tired End Of The Day GIF by Sealed With A GIF
Ghaleez Ghuddar Buzdil Beghairat Fouj 😜😂😂😂
pants GIF
Laugh Lol GIF by Celebrity Apprentice Australia

 

Back
Top