سندھ:اساتذہ کی بھرتی میں 99فیصد فیل،فیل امیدواران کو پاس کرنےکا عندیہ؟

fail.jpg


سندھ میں حال ہی میں اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے جونیئر اسکول ٹیچر (جے ایس ٹی) کےامتحانات لیئے گئے جن امیدواروں کی بڑی تعداد ناکام ہوئی تھی۔ اب وزیر تعلیم سندھ سردار غیاث شاہ نے امیدواروں کی مطلوبہ تعداد کو پاس کرنے کا عندیہ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹيسٹ کے نتائج آئے تو پتا چلا کہ 14ہزار 300 آسامیوں کےلیے ایک لاکھ 60ہزار سے زائد امیدواران نے ٹیسٹ دیا تھا جن میں صرف1250 امیدوار ہی کامیاب ہوسکے تھے۔

وزیرتعلیم سندھ نے کہا کہ جو اساتذہ پہلےبھرتی کیے گئے ان کی کارکردگی ہمارے سامنے ہے، آج میرٹ کی بنیاد رکھیں گےتو مستقبل میں بہتر نتیجہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ جے ایس ٹی اور پی ایس ٹی کے 9 ہزار امیدوار پاس ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ اساتذہ کی بھرتی کے لیے 55فيصد پاسنگ مارکس جبکہ 45فيصد نمبر حاصل کرنا شرط تھی۔ سندھ کے بعض وزراءل نے ٹیسٹ کو مشکل قرار ديتے ہوئے کم نمبر لينے والوں کو بھی پاس کرنے کی تجويز دی تھی تاہم کچھ سینیئر وزراء نے تعلیم کےمعیار پر سمجھوتا نہ کرنے کو کہا۔

دوسری جانب ايم کيو ايم پاکستان کے سينيٹر فيصل سبزواری نے جے ای ايس ٹی ٹيسٹ کے نتائج کی خبر کو تعليم کا جنازہ قرار دیا تھا۔

 
Last edited:

Behrouz27

Minister (2k+ posts)
کرپٹ بھٹوؤں اور زرداریوں نے سندھ اور سندھ کی عوام کا بیڑا غرق کر دیا