سندھ ہاؤس میں لاکھوں روپے کی لاگت سے مین ہولز کی تعمیر،حلیم عادل برس پڑے

12sindihouusmainjholes.jpg

ایک مین ہول پر 1لاکھ 15سو روپے کا خرچ دکھایا گیا ہے، اتنی تعداد میں مین ہولز بنانے کی کیا ضرورت پڑی؟: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ورہنما پاکستان تحریک انصاف حلیم عادل شیخ نے سندھ ہائوس اسلام آباد میں کرپشن کے حوالے سے آڈٹ رپورٹ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر کر دیا ہے۔ ٹویٹر پر حلیم عادل شیخ نے رپورٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: بدنام زمانہ سندھ ہائوس اسلام آباد کرپشن ہائوس میں تبدیل ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام کا لوٹا ہوا پیسہ چھپانے کیلئے سندھ ہائوس اسلام آباد میں 40 لاکھ 50 ہزار روپے سے بڑی تعداد میں مین ہولز بنائے گئے۔ ایک مین ہول پر 1لاکھ 15سو روپے کا خرچ دکھایا گیا ہے، اتنی تعداد میں مین ہولز بنانے کی کیا ضرورت پڑی؟۔

https://twitter.com/x/status/1608763882780393472
ایک اور ٹویٹر پیغام میں حلیم عادل شیخ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ: سندھ ہائوس اسلام آباد کی اوریجنل ڈیزائن اور بناوٹ کے مطابق اس میں ڈرینج کا مسئلہ تو نہیں ہو سکتا اور نہ ہی اصل نقشے میں کہیں مین ہولز کا نشان موجود ہے۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے مزید کہا کہ کیا سندھ کا پیسہ ان مین ہولز میں چھپایا گیا؟ یا لوٹوں کو چھپانے کیلئے مین ہولز بنائے گئے؟

https://twitter.com/x/status/1608764044403671040
سپیشل آڈٹ رپورٹ کے مطابق سندھ ہائوس اسلام آباد میں سال 2016-17ء سے 2018-19ء کے دوران 40 لاکھ 50 ہزار روپے بڑی تعداد میں مین ہولز بنانے پر خرچ کیے گئے ہیں جس کی ادائیگی النور کنسٹرکشن کمپنی نامی کمپنی کو کی گئی تھی۔معاملہ کو 31 اگست 2020 کو مینجمنٹ کے سامنے اٹھایا گیا تھا اور 29 ستمبر 2020ء کو اجلاس میں آڈٹ رپورٹ کا ریکارڈ تصدیق کرنے کیلئے مینجمنٹ کو متعلقہ ڈیٹا فراہم کرنے کا کہا گیا تھا۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
کھسرا بلاول اپنے ہول یعنی موری کا استعمال بہت کرتا ہے اس لئے جو مین یعنی آدمی ہول استعمال کرتا ہے بلاول کھسرا اس ہول استعمال کرنے والے مین کا بہت خیال رکھتا ہے ڈیوڈ کی طرح
Man hole
یعنی ہول اور استعمال کرنے والے مین پر پیسہ تو لگتا ہی ہے