![swq113.jpg](https://www.siasat.pk/data/files/s3/swq113.jpg)
سوات: قرآن مجید کی توہین کے نام پر ایک شخص کو قتل کرنے والے ملزمان میں تین منشیات فروش نکلے۔
پشاور کے مقامی اخبار روزنامہ مشرق کے مطابق ایک ملزم آئس اور دو چرس فروخت کرتے ہیں۔ ملزموں کا ریکارڈ پولیس کے پاس موجود ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ویڈیو ز کے ذریعے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ان میں سے تین ملزمان منشیات فروش ہیں، جن کا ریکارڈ پولیس کے پاس موجود ہے۔
ان تین میں سے ایک ملزم آئس اور دو چرس فروخت کرتے ہیں۔ یہ تین منشیات فروش بھی اس شخص کے قتل میں شامل ہیں جس کو ان لوگوں نے قرآنِ مجید کی توہین کے نام پر قتل کیا تھا اور بعد میں اس کی لاش جلائی تھی
واضح رہے کہ سوات واقعہ میں 23 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف تھانے پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ پہلے سے درج تھا۔