سورۃ الفرقان --- آیات (63) تا (67)

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)



وَعِبَادُ الرَّحْـمٰنِ الَّـذِيْنَ يَمْشُوْنَ عَلَى الْاَرْضِ هَوْنًا وَاِذَا خَاطَبَهُـمُ الْجَاهِلُوْنَ قَالُوْا سَلَامًا (63)
اور رحمنٰ کے بندے وہ ہیں جو زمین پردبے پاؤں چلتے ہیں اورجب ان سے بے سمجھ لوگ بات کریں تو کہتے ہیں سلام ہے

وَالَّـذِيْنَ يَبِيْتُـوْنَ لِرَبِّهِـمْ سُجَّدًا وَّقِيَامًا (64)
اور وہ لوگ جو اپنے رب کے سامنے سجدہ میں اور کھڑے ہو کر رات گزارتے ہیں

وَالَّـذِيْنَ يَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّـمَ ۖ اِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا (65)
اور وہ لوگ جو کہتے ہیں اے ہمارے رب ہم سے دوزخ کا عذاب دور کر دے، بے شک اس کا عذاب پوری تباہی ہے

اِنَّـهَا سَآءَتْ مُسْتَقَرًّا وَّمُقَامًا (66)
بے شک وہ برا ٹھکانا اور بری قیام گاہ ہے

وَالَّـذِيْنَ اِذَآ اَنْفَقُوْا لَمْ يُسْرِفُوْا وَلَمْ يَقْتُـرُوْا وَكَانَ بَيْنَ ذٰلِكَ قَوَامًا (67)
اور وہ لوگ جب خرچ کرتے ہیں تو فضول خرچی نہیں کرتے اور نہ تنگی کرتے ہیں اور ان کا خرچ ان دونوں کے درمیان اعتدال پر ہوتا ہے


 
Last edited:

Back
Top