سوشل میڈیا صارفین نے وزیردفاع کو انٹرویو کو پاکستان پر ہی حملہ قرار دیدیا

N5UTJMI7FMOlJ2Nm.jpg

گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے برطانوی چینل سکائی نیوز کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے متنازعہ باتیں کیں جس پر پاکستانی صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل دیکھنے کو ملا

پروگرام کے دوران اسکائی نیوز کی اینکر یالدا حکیم نے سوال کیا کہ لیکن آپ تسلیم کرتے ہیں نا کہ پاکستان کا ایک طویل ماضی رہا ہے دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی کرنے، انہیں تربیت دینے اور فنڈنگ فراہم کرنے کا؟۔

اس پر وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے دو ٹوک الفاظ میں جواب دیا کہ جی، ہم یہ گندا کام امریکہ کے لیے تین دہائیوں تک کرتے رہے ہیں، نہ صرف مغرب بلکہ برطانیہ کے لیے بھی یہ ہماری غلطی تھی اور ہم بھگت رہے ہیں، سویت یونین کے خلاف ہم امریکہ کے ساتھ تھے

محمد عمیر نے ردعمل دیا کہ تین دہائیوں سے سیاست میں ہیں اور کل استعداد کار یہ ہے کہ ایک سوال کا جواب ٹھیک طریقے سے نہیں دے سکے۔
https://twitter.com/x/status/1915657624495833462
پاکستانیت نےا س پر جواب دیا کہ کالج کا ایک طالب علم بھی اس سوال کا مناسب جواب دے سکتا ہے ، لیکن ن لیگ کا صف اول کا لیڈر جو تیس سال سے سیاست میں ہے اس کی حواس باختگی دیکھیں ، اصل میں یہ فطرتاً جگت باز، بڑ بولا اور غیر متوازن شخص ہے ، پارلیمنٹ میں بھی گھٹیا اور بازاری جملے بولتا ہے
https://twitter.com/x/status/1915661260416274543
ضیغم خان نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ایک وزیر کو بین الاقوامی سطح پر قوم کی توہین کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے—خصوصاً ایسے بیانات کے ذریعے جو حقیقت کے منافی ہوں۔ پاکستان کے اقدامات درست تھے یا غلط، یہ ایک الگ بحث ہے، لیکن ان کی بنیاد ہمیشہ قومی مفادات پر رہی، جو اکثر امریکہ کے مفادات سے متصادم ہوتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک زیادہ مؤثر اور تعمیری حکمتِ عملی یہ ہوتی کہ وہ اس بات کو اُجاگر کرتے کہ بھارت مسلسل پاکستان کے خلاف پراکسی وار کا سہارا لیتا رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1915630648800202798
ایک صارف نے لکھا کہ یہ اپنے خلاف ہی بیانیہ بنا رہے ہیں؟ فارم 47 کی وجہ سے اسمبلیوں میں جانے والے گھس بیٹھیوں کی شرمناک کارکردگی
https://twitter.com/x/status/1915631411211456774
احمد وڑائچ کا کہنا تھا کہ بندے کو وقت کے حساب سے بولنا چاہیے، امریکا سمیت پوری دنیا ایک طرف کھڑی ہے، خواجہ جی نے اپنی طرف سے بہت بڑا بیان دیا ہے۔ آپ بس گالم گلوچ تک محدود رہیں اور کچھ نہ بولیں
https://twitter.com/x/status/1915609856972656979
فرحان منہاج نے ردعمل دیا کہ وزیر دفاع غیر ملکی میڈیا پر قبول کررہا ہے کہ ہم امریکہ , مغرب اور مڈل ایسٹ کے ایماء پر تین دہائیوں سے دھشت گرد گروپس کی حمایت اور تربیت کرتے رہے ۔ جاہل آدمی ہے یہ بندہ
https://twitter.com/x/status/1915620161266028573
شہباز گل نے تبصرہ کیا کہ جنرل صاحب اس کو کوئی پنجابی ٹرانسلیٹر دے دیا کریں ساتھ۔ تاکہ جناب کا جگت مارنے کا سواد پورا ہو جائے۔ ان کی بے شرمی کی قیمت اب ہم سب اٹھائیں گے۔ لیکن قصور انکا نہیں۔ قصور ہمارے جرنیلوں کا ہے جن کو یہ والا سودا چاہیئے
https://twitter.com/x/status/1915653945457860656
مریم نواز خان نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ بندہ اس پر ہنسے یا روہے؟
https://twitter.com/x/status/1915652984689541176
احمد بوبک نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اعتراف جرم بلکل سوچیں سمجھی سازش کا حصہ ہے ۔ سب لوگ نواز شریف سے انڈیا کے خلاف بیان مانگ رہے تھے یہ خواجہ آصف کے منہ سے نواز شریف کا سب کو جواب ہے۔ یہ بیان اس وقت دیا گیا ہے جب اس بیان کی انڈیا کو کشمیر حملہ کے بعد ضرورت تھی تاکہ انڈیا کا بیانیہ مظبوط ہو سکے چٹی ننگی غداری ہو رہی ہے
https://twitter.com/x/status/1915663398655721516 https://twitter.com/x/status/1915718881223860469
 
Last edited by a moderator:

Back
Top