سوشل میڈیا ویوز :سیاسی لیڈرز میں عمران خان اور وی لاگرز میں عمران ریاض آگے

1711103427856.png


ماہ فروری میں کون سا سیاسی لیڈر اور وی لاگر مقبول رہا,اعداد و شمار سامنے آگئے, فروری 2024 میں پاکستان کے 134 پولیٹیکل وی لوگز نے پہلی بار 500 ملین ویوز کراس کیے,عمران ریاض کو سب سے زیادہ دیکھا گیا، پولیٹیکل لیڈرز میں سب سے زیادہ عمران خان اور پولیٹیکل پارٹیز میں تحریک انصاف کو سب سے ویوز ملے,دوسرے نمبر پر صابر شاکر,تیسرے پر منصور علی خان کو دیکھا گا گیا,فہرست میں میں ارشاد بھٹی,شہباز گل سمیت دیگر سیاسی لیڈرز اور وی لاگرز کے نام شامل ہیں.

GJNYJtmWsAEZ70-


سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس میں عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی,اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پرتوہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت کی جس سلسلے میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے توہینِ عدالت کی درخواستوں پرتحریری جواب جمع کرایا۔

GJNYJwVXMAAJrvz


عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے جواب پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے عدالتی حکم پرعمل نہ کرنے کے اپنے اقدام کا جواز دینے کی کوشش کی، آئندہ سماعت پر اس متعلق عدالت کو مطمئن کریں,دوران سماعت سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی۔

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے صحافی عمران ریاض کے خلاف درج مقدمات، انکوائریوں کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر وفاقی تحقیقاتی ادارے , پنجاب پولیس اور اینٹی کرپشن سے حتمی رپورٹ طلب کرلی,جسٹس شہرام سرور چوہدری نے عمران ریاض کی درخواست پرسماعت کی,درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عمران ریاض کےخلاف درج مقدمات اور انکوائریوں کامکمل ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔

GJNYJ00WEAAc54G


مزید کہا گیا کہ عمران ریاض کےخلاف درج 9 مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا، جس مقدمے میں گرفتار کیا گیا اس کا رپورٹ میں ذکر نہیں ہے,درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت تمام مقدمات اور انکوائریوں کا ریکارڈ طلب کرے۔
عدالت نے ایف آئی اے، پنجاب پولیس اور اینٹی کرپشن سے حتمی رپورٹ طلب کرلی۔

22 فروری کو اعلیٰ ترین عدلیہ اور ججز کے خلاف نفرت انگیز مہم کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے یوٹیوبر اسد طور اور صحافی عمران ریاض کو طلب کیا تھا,اس کے اگلے روز عمران ریاض کو 22 اور 23 فروری کی درمیانی شب سادہ کپڑوں میں ملوث اہلکاروں نے گھر سے گرفتار کیا تھا۔

جبکہ 23 فروری کو لاہور کی ضلع کچہری نے کرپشن کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے صحافی عمران ریاض کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا,یکم مارچ کو لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے تھرابی جھیل کا ٹھیکہ اونے پونے داموں لینے کے کیس میں صحافی عمران ریاض خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا تھا,اسی روز لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے زمان پارک کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں صحافی عمران ریاض کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا,9 مارچ کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے زمان پارک پولیس آپریشن کے دوران جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں صحافی عمران ریاض کی ضمانت منظور کی تھی۔
 
Last edited:

Back
Top