سوشل میڈیا پر ہیرو بنائے جانے والے شخص کی حقیقت سامنے آ گئی

13ghuriteachherkjs.png


سوشل میڈیا پر ہیرو بن کر سامنے آنے والے ایک شخص کی حقیقت سامنے آگئی ہے، مذکورہ شخص ایک سرکاری اسکول ٹیچر ہےجس نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ اس نے ریلوے ٹریک سے بچی کو بچاتے ہوئے خود کو زخمی کرلیا، مگر حقیقت کچھ اور ہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل سوشل میڈیا پر کوئٹہ کے ٹراما سینٹر میں زیر علاج زخمی اسکول ٹیچر عامر غوری کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں یہ تاثر دینےکی کوشش کی کہ زخمی شخص نے شہباز ٹاؤن میں ایک بچی کو ٹرین کی زد میں آنے سے بچانے کی کوشش کی اور اس کوشش میں وہ ایک ہاتھ اور ایک پاؤں سے محروم ہوگئے۔


اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے عامر غوری کو زبردست خراج تحسین پیش کرنا شروع کردیا اور اس عظیم قربانی پر انہیں خوب سراہا، بات یہاں تک بڑھی کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی نوٹس لیا اور ہیرو قرار دیئے جانے والے زخمی کیلئے سرکاری خرچ پر بہترین علاج کی سہولت فراہم کرنے اور اس کیلئے انہیں کراچی منتقل کرنے کی ہدایات دے دیں۔

https://twitter.com/x/status/1806974640511766571
تاہم اس واقعہ کی حقیقت اس وقت سامنے آئی جب مذکورہ ریلوے ٹریک کے آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے لگیں، ویڈیو دیکھ کر پتا چلا کہ اس واقعہ میں سراسر کسی بچی یا بچے کا کوئی کردار تھا ہی نہیں بلکہ یہ ایک خودکشی کی کوشش کا معاملہ تھا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر غوری ریلوے ٹریک کے قریب موجود تھے جیسے ہی ٹرین قریب آئی تو انہوں نے بھاگ کر ٹریک پر لیٹنے کی کوشش کی مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہوئے اور صرف زخمی ہوگئے۔

ویڈیوز منظر عام پر آنے اور معاملے کی حقیقت کھلنےپر وزیراعلیٰ بلوچستان نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور پولیس کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حکومت خود سوزی کرنے والوں کو اعلان کردہ مراعات فراہم نہیں کرے گی بلکہ انسانی ہمدردی کے تحت اس کا علاج کروائے گی۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

معاف کیجیے گا... عوام نے یہ فراڈ اور چوریاں چکاریاں اسی خائن حکمران طبقے سے ہی سیکھی ہیں جو اربوں ڈکار کر بھی اپنے آپکو حاجی صاب کہلاتے ہیں، اور پھر تندہی سے اسی غریب عوام کے ٹیکس کے پیسے بیدردی سے لوٹ کر اپنی عیاشی جاری رکھتے ہیں
 

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)

معاف کیجیے گا... عوام نے یہ فراڈ اور چوریاں چکاریاں اسی خائن حکمران طبقے سے ہی سیکھی ہیں جو اربوں ڈکار کر بھی اپنے آپکو حاجی صاب کہلاتے ہیں، اور پھر تندہی سے اسی غریب عوام کے ٹیکس کے پیسے بیدردی سے لوٹ کر اپنی عیاشی جاری رکھتے ہیں
Pakistan main koi kam dhandha tou comapany na chodrra nehain, abb naye naye taureeqay logg dhondtay hain.
 
Last edited: