سول ملٹری سیٹلمنٹ سیاست، جمہوریت کے لیے زہر ہے،لیاقت بلوچ

1734937066384.png


لاہور:
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان، لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سول ملٹری سیٹلمنٹ سیاست اور جمہوریت کے لیے زہر قاتل ہے۔


لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر منصورہ سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات ایک مثبت قدم ہیں، تاہم ان مذاکرات کا ایجنڈا کیا ہے؟ اس پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریقین ایک دوسرے کی نیت پر شک کرتے ہیں، جو کہ معاملات کی پیچیدگی کو بڑھاتا ہے۔


لیاقت بلوچ نے تاکید کی کہ سول ملٹری سیٹلمنٹ سے پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال جمہوریت اور سیاست کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست مخالف سرگرمیاں کسی بھی صورت میں قابلِ قبول نہیں ہونی چاہئیں، اور ریاست کو بھی آئین کی مکمل پابندی کرنا چاہیے۔


انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے 78ویں یوم تاسیس پر کارکنان کو مبارکباد دی، اور ساتھ ہی جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کرنے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ لیاقت بلوچ نے محمد رضوان کی کپتانی میں ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کا حوصلہ بلند ہو رہا ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان، لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ سویلین کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل سول حکومت کی ناکامی ہے۔


لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ جب عوام کے ووٹ کی عزت نہ ہو تو عدم استحکام بڑھتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اتحاد تنظیمات مدارس کے مطالبات پر اتفاق ایک اچھا فیصلہ ہوگا۔


نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ عالمی پابندیاں مدارس کی وجہ سے نہیں، بلکہ حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے عائد کی گئی ہیں۔


لیاقت بلوچ نے جنوبی وزیرستان میں جوانوں کی شہادتوں کو پوری قوم کے لیے صدمہ قرار دیا۔
 

Mocha7

Chief Minister (5k+ posts)
Mulk ke establishment conjour hai, is mein koi shak nahi, lekin khusra party ne physical violence aur fasad macha kar fauj ko bohat mazboot kar diya hai aur mulk ko نا قابلِ تلافی nuqsaan pohanchaya. Is liye zaroori hai ke PTI ko kuchal diya jae.
 

Back
Top