سپریم کورٹ:پولیس عمر چیمہ کو 2 سال جیل میں رکھ کر بھی اسلحہ برآمد نہ کرپائی

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
عمر سرفراز چیمہ سے اسلحہ برآمد کرنا ہے پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی

عمر سرفراز چیمہ ابھی کہاں ہیں؟ چیف جسٹس یحیحی آفریدی

عمر سرفراز چیمہ کوٹ لکھ پت جیل میں ہیں، پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی

ملزم جیل میں ہیں تو تفتیش کر لیں کیا مسئلہ ہے؟ چیف جسٹس یحیٰی آفریدی

برآمدگی کیلئے جسمانی ریمانڈ ضروری ہے جو ہائیکورٹ نے نہیں دیا، ذوالفقار نقوی
https://twitter.com/x/status/1911653840987857207
سپریم کورٹ، نو مئی مقدمات میں عمر سرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ کی اپیل پر سماعت ۔۔عمر سرفراز چیمہ کو نوٹس جاری

پنجاب حکومت نے اپیل میں اسلحہ برآمدگی کیلئے عمر سرفراز کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی،،سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو نوٹس کوٹ لکھ پت جیل انتظامیہ کے توسط سے جاری کیا
https://twitter.com/x/status/1911657247563821423
سپریم کورٹ 9 مئی مقدمات کی سماعت کے دوران فواد چوہدری عدالت میں پیش

میرے مقدمات آپ کی ہدایت کے باجود مقرر نہیں ہوئے، فواد چوہدری

آپ کا کیس کل لگ جائے گا، چیف جسٹس یحیحی آفریدی

میرا کیس مقرر نہیں ہو رہا لیکن ان کیسز کے احکامات سے براہ راست متاثر ہو رہا ہوں، فواد چوہدری

سپریم کورٹ سے انسداد دہشتگردی عدالتوں کو خط بھیجا گیا ہے، فواد چوہدری

سپریم کورٹ کا خط ملتے ہی اے ٹی سی فوجی عدالتوں میں بدل گئی ہیں، فواد چوہدری

عدالتی حکم جاری ہی نہیں ہوا تو خط کیسے پہنچ سکتا؟ چیف جسٹس

اگر کوئی خط جاری کیا گیا ہے تو اسے واپس لیا جائے گا، چیف جسٹس

ایسا کوئی خط میرے علم میں نہیں ہے، پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی

اے ٹی سی سرگودھا کے جج نے خط ملنے کی بات کی ہے، فواد چوہدری

عدالت نے 9 مئی کے تمام مقدمات جمعرات کو بھی مقرر کرنے کی ہدایت کر دی
https://twitter.com/x/status/1911656983993979069
سپریم کورٹ میں 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت

عدالت نے پنجاب حکومت کی اپیلیں چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کیساتھ نمٹا دیں

خدیجہ شاہ کے ایک کیس میں عدالت نے ایسا ہی حکم دیا، وکیل سمیر کھوسہ

خدیجہ شاہ پر مزید تین مقدمات بھی درج ہیں، سمیر کھوسہ

خدیجہ شاہ سمیت تمام ملزمان کے قانونی حقوق کی فراہمی یقینی بنائیں گے، چیف جسٹس

عدالتی حکم میں اس حوالے سے وضاحت بھی کرینگے، چیف جسٹس

کئی گواہان کے بیان ریکارڈ ہوچکے ابھی تک فردجرم کی کاپی نہیں ملی، وکیل خدیجہ شاہ

ٹرائل کورٹس کی آزادی کو بھی یقینی بنایا جائے، وکیل خدیجہ شاہ

اے ٹی سی سرگودھا کے جج نے اس حوالے سے ہائی کورٹ کو خط بھی لکھا تھا، سمیر کھوسہ

اے ٹی سی کی آزادی والا مسئلہ حل ہوچکا وہ فیصلہ پڑھ لیں، چیف جسٹس

ملزمان کو فردجرم سمیت تمام دستاویزات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، چیف جسٹس
https://twitter.com/x/status/1911655668794445978
 
Last edited:

Back
Top