سکیورٹی خدشات،سکیورٹی اداروں کی سندھ کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنےکی سفارش

14suindhbaldiiaecsectrti.jpg

حیدرآباد اور کراچی میں ساڑھے 6 ہزار سے زیادہ پولنگ سٹیشنز حساس جبکہ 2 ہزار 345 پولنگ سٹیشنز کو حساس ترین قرار دیا جا چکا ہے: آئی جی سندھ

سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کراچی میں حساس اداروں کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کے اداروں کی طرف سے 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر شدید سکیورٹی خدشات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابات ملتوی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے صوبائی حکام کو قومی سلامتی اداروں کی طرف سے اجلاس کی کارروائی سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی معاملات پر بریفنگ بھی دی گئی۔


ذرائع کے مطابق قومی سلامتی اداروں کے اجلاس میں پچھلے ڈیڑھ ماہ میں کراچی سمیت سندھ میں 17 سکیورٹی خطرات پر خوروخوض کے ساتھ بتایا گیا کہ کراچی شہر میں کالدم تنظیم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے نیٹ ورک کام کر رہے ہیں، صوبے میں سکیورٹی کے شدید مسائل ہیں اس لیے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی سفارش کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی طرف سے پہلے ہی بلدیاتی انتخابات کیلئے اہلکاروں کی کمی سے آگاہ کیا جا چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد اور کراچی میں ساڑھے 6 ہزار سے زیادہ پولنگ سٹیشنز حساس جبکہ 2 ہزار 345 پولنگ سٹیشنز کو حساس ترین قرار دیا جا چکا ہے، ایسے میں انتخابات میں ڈیوٹی کیلئے 70 ہزار پولیس اہلکار درکار ہونگے جو ممکن نہیں ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہونیوالے اجلاس میں حیدرآباد اور کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر غوروفکر کے بعد سندھ حکومت کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے 15 جنوری کو ہی سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل کرنے کا کہا گیا ہے جس کیلئے انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر وزارت داخلہ کو رینجرز اور فوج تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
 
Last edited:

Eigle

Senator (1k+ posts)
Hussaas Idaray kis kam kay haan agar safely election bhi nahi kara saktay. Salary kis cheez ki latay haan.
 

Qudsi

Minister (2k+ posts)
Arif Nakai sadah aadmi tha. High blood pressure kay aarzay kay baais ghusay main jaldi aa jata tha aur phir jo moonh main aaye..... yeh izhar wohi tha.🤣 🤣 🤣
آہو اینے لن سامنے ویکھ کے آپے بلڈ پریشر ود جاندا