روشن پاکستان
Politcal Worker (100+ posts)
سی ایس ایس امتحانات کے نتائج ، ناکامی کی وجہ ؟
اس سال بھی ایس ایس کے امتحان میں جن 13008 امیدواروں نے حصہ لیا تھا ان میں سے صرف 398 تحریری امتحان میں کا میاب ہوئے ہیں اور اور نتیجہ تین فیصد رہا ہے ، پاس ہونے والی تعداد کو جب انٹرویو سے گزارا جائے گا تو یہ تعداد مزید کم ہو جائے گی۔
اس امتحان کے لئے کل 28024 امیدواروں نے فارم جمع کئے تھے لیکن 15,016 نے امتحان دینے کی زحمت ہی گوارا نہیں کی اور اس میں ناکامی کی سب سے بڑی وجہ امتحانات کا انگریزی زبان میں ہونا ہے ، عام افراد (اردو زبان ) بیچارے انگریزی درست کرتے ہیں اور انگریزی میں چند فیصد صرف تیاری کرتے ہیں ، یہ سلسلہ سالوں سے جاری ہے ، نتائج بھی اتنے ہی آتے ہیں۔
مزے کی بات یہ ہے کہ اس ملک کے تمام ادارے صرف انگریزی کو بطور دفتری زبان استعمال کرتے ہیں ، ملازمین سارا دن خود اور عوام سے اردو زبان یا دیگر صوبائی زبانوں میں بات کرتے ہیں ، اس قوم پر ایک بوجھ ہے جس نے طالب علموں کو صلاحیت کی بجائے انگریزی کے "بتی " کے پیچھے لگایا ہوا ہے اور اعتراض یہ ہوتا ہے کہ طالب علموں میں صلاحیت ہی نہیں۔