شاندانہ گلزار کی ویڈیو پر تنازعہ،آن لائن ویب سائٹ پرایڈیٹ کرکےلگانے کاالزام

6shahnjsjjdjhdjdhhgusllsdttt.png

ذرائع ابلاغ کی دنیا میں سوشل میڈیا دنیا بھر میں ایک موثر ہتھیار بن چکا ہے جسے منفی پراپیگنڈے کے لیے استعمال کرنا بھی اب عام ہو چکا ہے اور ہر روز ایسی خبریں سامنے آتی ہیں جو تردید ہونے سے پہلے ہر طرف وائرل ہو چکی ہوتی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار خان کی آزاد چینل نامی آن لائٹ پلیٹ فارم کے ساتھ کی گئی گفتگو پر ایک نیا تنازع سامنے آ گیا ہے اور الزام لگایا گیا ہے کہ آن لائن پلیٹ فارم کی طرف سے ان کی ویڈیو کو ایڈٹ کر کے لگایا گیا۔

معروف سماجی رہنما وبیرسٹر خدیجہ صدیقی نے شاندانہ گلزار خان کی مکمل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: کسی نے شاندانہ گلزار کا انٹرویو ایڈٹ کرکے اپنے مطابق لگا دیا، یہ مکمل ہے۔ بالخصوص تحریک انصاف کی خواتین کو جس طرح سیاست سے نکالنے کے منصوبے بنائے گئے، کچھ حد تک کامیابی ملی لیکن ہماری با ہمت اور بہادر خواتین پھر بھی میدان میں ہیں، اُن کے خلاف پروپیگنڈا کرنے سے کچھ نہیں ملنا۔

https://twitter.com/x/status/1798795850518335825
تحریک انصاف کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ سے بھی شاندانہ گلزار خان کی مکمل ویڈیو شیئر کی گئی اور پیغام میں لکھا کہ: ”عمران خان کی سوشل میڈیا ٹیم پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ کا ہر اول دستہ ہے، جو بات عمران خان کے ٹویٹ میں تھی وہی باتیں متعدد سیاستدانوں نے کی ہیں“۔نام نہاد "آزاد ٹی وی چینل" نے شاندانہ گلزار کے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا اور پھر ٹاؤٹس نے فوراً اس پر بیانیہ بنانے کی ناکام کوشش کی، اس "آزاد" چینل کے تانے بانے کس سے ملتے ہیں؟

https://twitter.com/x/status/1798787315705450762
حیدر سعید نامی سوشل میڈیا صارف نے شاندانہ گلزار خان کی مکمل ویڈیو اور ایڈیٹ کی گئی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھا: یہ اصل ویڈیو ہے! ٹویٹر پر ویڈیو ایڈٹ کر کے لگائی گئی تھی!

https://twitter.com/x/status/1798793637704372519
شاندانہ گلزار کا مکمل ویڈیو میں کہنا تھا کہ بنگلہ دیش اور سقوط ڈھاکہ کی جو بات ہے یا تو 1972ء یا 1974ء میں جب یہ رپورٹس آئی تھیں وہ کابینہ ڈویژن کے پاس اصل پڑی ہوئی ہیںاس پر اس وقت اعتراض کرنا چاہیے تھا۔ آپ نے سپریم کورٹ، ہائیکورٹ کا جج لگایا اس رپورٹ پر کوئی اعتراض نہیں آیا لیکن عمران خان کی ٹیم کی طرف سے وہ رپورٹ پبلش کی گئی ہے تو مسئلہ آ رہا ہے!

انہوں نے کہا: میاں نوازشریف نے اس رپورٹ پر جو باتیں کیں ، خواجہ آصف نے جو باتیں کیں اور باقی لوگوں نے جو باتیں کی ہیں وہ سب سن چکے ہیں! لیکن اگر خان کی ٹیم اگر وہ بات کر رہی ہے تو کسی طرح غدار وطن ہو گئے! پچھلے 2 سالوں سے ہونے والی یہ گیمز ہم دیکھ رہے ہیں، عمران خان پر 200 سے زیادہ نقلی کیسز کیے جا چکے ہیں، ایک اور کیس بنانے میں انہیں کیا دقت ہو گی !
 

shafiqueimran

Minister (2k+ posts)
Shandana gulzar Ali Mohd khan Asad Qaiser Omar ayub Sher Afzal Marwat barrister Gohar Raoof Hassan sheryar Afridi Hafiz Farhat all are compromised and touts of General mafia planted by ISI in PTI. They are not doing any effort for the cause of Imran Khan. Even on the instructions of imran khan they are not mobilizing people to fight for justice and release of Imran khan
 

Khi

MPA (400+ posts)
Shandana gulzar Ali Mohd khan Asad Qaiser Omar ayub Sher Afzal Marwat barrister Gohar Raoof Hassan sheryar Afridi Hafiz Farhat all are compromised and touts of General mafia planted by ISI in PTI. They are not doing any effort for the cause of Imran Khan. Even on the instructions of imran khan they are not mobilizing people to fight for justice and release of Imran khan
The whole PTI is a product of GHQ. Every single person in PTI was a lota directly recruited by the establishment.
 

Jaguar707

Councller (250+ posts)
any argument, conflict, difference of opinion should be within PTI party domain and not in public