
پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے شاہد آفریدی کے چیف سیلکٹر بننے کا دعویٰ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالرزاق نے ایک انٹرویو کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ میں ایک اہم تبدیلی کے حوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق کرکٹر شاہد آفریدی کو اہم ذمہ داری دیئے جانےکاامکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہد خان آفریدی کے چیف سیلکٹر بننے کے امکانات بہت روشن ہیں، کھلاڑیوں کا خیال رکھنا کرکٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے۔
عبدالرزاق نے کہا کہ کسی کے ہونے یا نا ہونے سے ٹیم کو فرق نہیں پڑتا، نسیم شاہ کی غیر موجودگی کا فرق اس لیے پڑرہا ہے کہ ہم نے کوئی دوسرا تیار نہیں کیا۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم کے چیف سیلکٹر انضمام الحق نے الزامات کے بعد اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونےکا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا کردار ایک جج سا ہے، میرے اوپر سوال اٹھے گا تو بہتر ہے کہ میں ایک طرف ہوجاؤں اور پی سی بی ان الزامات کی تحقیق کرے،چیزیں مکمل ہوجائیں گی تو میں دوبارہ پی سی بی کے ساتھ بیٹھ جاؤں گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1shahhahdidafridjkshsjsh.png