شناختی کارڈنمبر ہی مریض کامیڈیکل ریکارڈ نمبرہوگا:وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال

1744885661987.png


اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا نیا اقدام، شناختی کارڈ نمبر ہی ہوگا مریض کا میڈیکل ریکارڈ نمبر


وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں مریضوں کا میڈیکل ریکارڈ (ایم آر نمبر) ان کے شناختی کارڈ نمبر کے تحت ہوگا، اور اس پر کام جاری ہے۔


وفاقی وزیر نے نادرا ہیڈکواٹر کا دورہ کیا اور چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر سے ملاقات کی، جس دوران صحت کے نظام میں ایک ایم آر نمبر کے نفاذ کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کے ہیلتھ سسٹم میں مریضوں کی میڈیکل ہسٹری کا جامع ڈیٹا نہیں ہے، جسے بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ سسٹم کی بہتری کے لیے شناختی کارڈ نمبر کو ہی ایم آر نمبر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ ملک کے کسی بھی حصے میں، کسی بھی وقت، مریض کا مکمل میڈیکل ریکارڈ آن لائن دستیاب ہو سکے، جس سے علاج میں آسانی اور درستگی ممکن ہو گی۔
 

Back
Top