شوکت عزیز صدیقی نے چیئرمین این آر سی کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا

screenshot_1743091991967.png


چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے اپنے عہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

سیکریٹری وزارت سمندرپار پاکستانیز، ارشد محمود نے جسٹس شوکت صدیقی سے ملاقات کی اور ان سے عہدہ چھوڑنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی۔ اس ملاقات کے بعد شوکت عزیز صدیقی نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو جاری رکھیں گے اور این آئی آر سی کے کام کو مزید موثر طریقے سے چلائیں گے۔

سیکریٹری ارشد محمود کا کہنا تھا کہ این آئی آر سی نے گزشتہ تین ماہ کے دوران زیر التواء کیسز کو نمٹانے اور انصاف کی فراہمی میں تیز رفتار کام کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محنت کشوں کے مسائل کے حل میں این آئی آر سی کا کلیدی کردار ہے، جس کے باعث شوکت عزیز صدیقی کا کام جاری رکھنا بہت اہم ہے۔

یاد رہے کہ جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے گزشتہ روز ہی اپنے عہدے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، تاہم سیکریٹری ارشد محمود کی درخواست پر انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔
 

Back
Top