
شکارپور میں ڈاکوؤں نےگشت کرتی ایک پولیس موبائل پر راکٹ فائر کردیا جس سے موبائل میں موجود 5 پولیس اہلکارزخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ شکار پور میں انڈس ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب ایک پولیس موبائل ہائی وے پر گشت کررہی تھی کہ اچانک ایک راکٹ موبائل سے آکر ٹکرایا جس سے 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب شکارپور اور گھوٹکی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلوں کے بعدپولیس نے ڈاکوؤں کی جانب سے اغوا کیے گئے چار مغویوں کو بھی بازیاب کروالیا ہے۔
خیال رہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ عقیل احمد عباسی نے اندرون سندھ کی امن و امان کی صورتحال پر 6 اپریل کو جسٹس کمیٹی سندھ کی میٹنگ طلب کرلی ہے،میٹنگ میں ڈی آئی جی سی سکھر، ڈی آئی جی لاڑکانہ ،کشمور، شکارپور، کندھ کوٹ اور گھوٹکی کے ایس ایس پیز کے علاوہ ڈی جی رینجرز سندھ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔