شکار پور، نامعلوم افراد کی فائرنگ، سندھ پولیس کے 2 اہلکار شہید

6sindhksdplksjkdjkhd.png


صوبہ سندھ کے ضلع شکارپور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ یہ افسوسناک واقعہ کچے کے علاقے میں پیش آیا جہاں دونوں اہلکار ہوٹل پر چائے پینے کے لیے رکے تھے۔ شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت الطاف بروہی اور عبدالقادر کلادی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق، دونوں اہلکار کچے کے علاقے میں اپنی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ جب وہ ہوٹل پر چائے کے لیے رکے، تو موقع پر موجود ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ شہید اہلکاروں کی نعشوں کو ضروری کارروائی کے لیے شکارپور کے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1871932737348583686
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکابندی کر دی گئی۔ پولیس نے ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

سندھ پولیس کے اہلکاروں کی شہادت پر صدیق جان نے کہا 'ان پولیس والوں کا نہ تو کوئی بڑا جنازہ پڑھنے جائے گا اور نہ ہی ان کی ٹی وی پر کوئی خبر چلے گی، کیونکہ ان کی شہادت پر خبریں چلانے سے پی ٹی آئی کے خلاف بیانیہ نہیں بن سکتا'

https://twitter.com/x/status/1871951684299301180
عابد نے کہا 'سندھ کے چار اضلاع شکار پور، کشمور ،جیکب آباد اور گھوٹکی ڈاکوؤں کی لگائی آگ میں جل رہے ہیں،لیکن راوی چین لکھ رہا ہے'

https://twitter.com/x/status/1871938949024977288
کچے کے علاقے میں امن و امان کی صورتحال طویل عرصے سے چیلنج بنی ہوئی ہے۔ یہ علاقے ڈاکوؤں کے گڑھ تصور کیے جاتے ہیں، جہاں جرائم پیشہ عناصر نہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں بلکہ مقامی آبادی کے لیے بھی ایک بڑا خطرہ بنے ہوئے ہیں۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
کچے اور پکے کے ڈاکوؤں کا ٹیسٹ میچ دونوں یعنی کچے اور پکے کے ڈاکووں کے مفاد میں ابھی جاری رہے گا
اسلئے کہ اسکو کیش کرایا جاتا ہے پکے کے ڈاکوؤں کی طرف سے
 

Back
Top