
کچھ روز سے کسی کو کال کریں تو آگے سے ٹوں ٹوں کی آواز کی بجائے شہبازشریف کی آواز سنائی دیتی ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ ہم نے غریبوں کو بجلی کے بلز پر ریلیف دیا ہے اور یہ ریلیف 3 ماہ کیلئے ہے اور ایسے افراد کیلئے ہے جن کا بل 100 سے 200 یونٹ آتا ہے
اس پر تحریک انصاف کے رہنما موبائل فون کمپنی کو کال کرنے لگے۔ جن میں تحریک انصاف کے ایم این اے اقبال آفریدی اور سابق ایم این اے عطاء اللہ ایڈوکیٹ پیش پیش تھے
تحریک انصاف کے ایم این اے اقبال آفریدی نے فورا موبائل کمپنی کو فون کیا اور کہا کہ یہ نمبر میری ملکیت ہے، میں اسکے پیسے دیتا ہوں اور آپ لوگ مجھے شہبازشریف کی آواز سنارہے ہیں۔ہمارا دماغ خراب ہوگیا ہے اسے سن سن کر
https://twitter.com/x/status/1813143293334544556
انہوں نے موبائل فون کمپنی کے نمائندے کو کہا کہ آپ پرائیویٹ کمپنی کے مالک ہو اور یہ نمبر میرا ہے، میں پیسے دیتا ہوں اسلئے میری مرضی کے مطابق یہ نمبر چلے گا۔
انہوں نے کہا کہ میرے موبائل سے فورا شہبازشریف کی آواز ہٹائیں ورنہ میں آپ کو عدالت کے ذریعے نوٹس کروں گا اور قومی اسمبلی میں بھی بلاؤں گا۔
تحریک انصاف کے سابق ایم این اے عطاء اللہ ایڈوکیٹ نے بھی موبائل فون کمپنی کو فون کیا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف بھکاری کی آواز سے ہم نفرت کرتے ہیں۔ لہذا اسے رنگ ٹون سے فوراً ہٹایا جائے ۔ ہم ایسے بے غیرت لوگوں کو نہیں سننا چاہتے
https://twitter.com/x/status/1812402988754796756
ایک اور صارف نے موبائل فون کمپنی سے کہا کہ ہم شہباز شریف کو ٹی وی پر نہیں دیکھنا چاہتے آپ لوگوں نے اسکو رنگ ٹون پہ لگا دیا ہے۔۔ ختم کردیں ابھی ختم کردیں
https://twitter.com/x/status/1812083226183110795
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ringh1th13.jpg