شہباز شریف کی بریت کی خبروں پر ن لیگ کا جشن بلاوجہ ہے،منیب فاروق

shehbaz.jpg


نجی ٹی وی چینل سے منسلک اینکرپرسن منیب فاروق نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کیمپ میں جشن بلا وجہ منایا جا رہا ہے۔ پاکستان میں چلنے والے 7 اور 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے کیسز بالکل مختلف ہیں۔

انہوں نے کہا برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی جانب سے بریت پر مسلم لیگ ن کے کیمپ میں جشن بلا وجہ ہے کیونکہ یہ بالکل الگ معاملہ تھا۔ این سی اے نے کبھی بھی ان پیسوں کی تفتیش نہیں کی۔ این سی اے نے مشکوک سرگرمی والی ٹرانزیکشنز کی تحقیقات کی تھیں۔

https://twitter.com/x/status/1442802295012474889
یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ برطانوی عدالت نے شہباز شریف فیملی کو منی لانڈرنگ اورمجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات سے بری کردیا۔ این سی اے نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے سلیمان شہباز شریف کے منجمد بینک اکاؤنٹس کی تحقیقاتی رپورٹ ویسٹ منسٹر کورٹ میں جمع کرائی جس کے مطابق شہباز شریف اور ان کے خاندان کے بینک اکاؤنٹس میں منی لانڈرنگ، کرپشن اور مجرمانہ سرگرمی کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔

https://twitter.com/x/status/1442799787913400320
برطانیہ کہ نیشنل کرائم ایجنسی نے21 ماہ کی تحقیقات میں 20 سال کے مالی معاملات کا جائزہ لیا تھا جس کے بعد جمع کرائی گئی رپورٹ میں این سی اے نے کہا کہ انہیں سلیمان شہباز کے بینک اکاؤنٹس میں ہونے والی ٹرانزیکشنز میں کوئی خرابی نہیں ملی۔ لہٰذا ان کے منجمد بینک اکاؤنٹس کو بحال کیا جائے۔
اس معاملے پر وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ لندن میں شہباز شریف کے خلاف کیس تھا ہی نہیں ۔ مقدمہ سلیمان شہباز پر تھا لیکن تاثر یہ دیا گیا کہ شہباز شریف بری ہوگئے۔