شہید ارشد شریف کا سامان گھر پہنچ گیا ۔۔ کیا کیا چیزیں غائب کر لیں گئیں ؟

3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)
329336085_408132188194630_2864956626564373302_n.jpg
 
Rocky Khurasani

Senator (1k+ posts)

ذہن پر خوف کی بنیاد اٹھانے والوں
ظلم کی فصل کو کھیتوں میں اُگانے والوں

گیت کے شہر کو بندوق سے ڈھانے والوں
فکر کی راہ میں بارُود بچھانے والوں

کب تک اس شاخِ گلستاں کی رگیں ٹوٹیں گی
کونپلیں آج نہ پُھوٹیں گی تو کل پُھوٹیں گی
 
Rocky Khurasani

Senator (1k+ posts)

تو ہی بول اے درِ زنداں ، شبِ غم تو ہی بتا
کیا یہی ہے مرے بے نام شہیدوں کا پتا

کیا یہی ہے مرے معیارِ جنوں کا رستا
دل دہلتے ہیں جو گرتا ہے سڑک پر پتّا

اک نہ اک شورشِ زنجیر ہے جھنکار کے ساتھ
اک نہ اک خوف لگا بیٹھا ہے دیوار کے ساتھ
 
Rocky Khurasani

Senator (1k+ posts)

اتنی ویراں تو کبھی صبح بیاباں بھی نہ تھی
اتنی پرخار کبھی راہِ مغیلاں بھی نہ تھی

کوئی ساعت کبھی اِس درجہ گریزاں بھی نہ تھی
اتنی پُر ہول کبھی شامِ غریباں بھی نہ تھی

اے وطن کیسے یہ دھبّے در و دیوار پہ ہیں
کس شقی کے یہ تمانّچے ترے رُخسار پہ ہیں
 
Rocky Khurasani

Senator (1k+ posts)

تم نے ہر عہد میں نسلوں سے غدّاری کی
تم نے بازاروں میں عقلوں کی خریداری کی

اینٹ سے اینٹ بجادی گئی خودداری کی
خوف کو رکھ لیا خدمت پہ کمانداری کی

آج تم مجھ سے مری جنس گراں مانگتے ہو
حَلَفِ ذہن و وفادارئ جاں مانگتے ہو

جاؤ یہ چیز کسی مدح سرا سے مانگو
طائفے والوں سے ڈھولک کی صدا سے مانگو

اپنے دربانوں سے بدتر فُقرا سے مانگو
اپنے دربار کے گونگے شُعرا سے مانگو

مجھ سے پوچھوگے تو خنجر سےعُدو بولے گا

گردنیں کاٹ بھی دو گے تو لہو بولے گا
 
taban

Chief Minister (5k+ posts)
اللہ سبحان و تعالی ارشد شریف کو جنت الفردوس کے اعلی ترین مقام عطا فرمائے آمین اور اسکے قاتلوں کو اس دنیا میں ذلیل و رسوا کر کے عبرت کا ایسا نشان بنائے جسکی مثال لوگ صدیوں دیتے رہیں اور اسکی موت پر خوشیاں منانے والوں کو بھی تباہ و برباد کرے آمیں ثم آمین
 
Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم

Aameen
 
ranaji

آمین ثم آمین
 
ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
اللہ سبحان و تعالی ارشد شریف کو جنت الفردوس
کے اعلی ترین
مقام عطا فرمائے آمین
اور
اسکے قاتلوں کو
اس دنیا میں ذلیل و رسوا کر کے
عبرت کا ایسا نشان بنائے
جسکی مثال لوگ
صدیوں دیتے رہیں
اور اسکی موت پر خوشیاں منانے والوں کو بھی تباہ و برباد کرے
آمین ثم آمین
 
Back
Top