شہید ارشد شریف کی طرح مراد سعید کی جان کو بھی خطرہ ہے، عمران خان

13khaleteettrtrtrmratad.jpg

چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ مراد سعید کی حفاظت کے لیے آپ جو کچھ کر سکتے ہیں وہ کریں: سابق وزیراعظم

سابق وزیر مواصلات ورہنما تحریک انصاف مراد سعید نے گزشتہ روز اپنے خلاف قائم کیے گئے جعلی مقدمات اور جان کو خطرے کے پیش نظر چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال کو خط لکھا تھا۔ مراد سعید نے خط میں لکھا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق اس وقت پامال کیے جا رہے ہیں جبکہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں عوام کا تحفظ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں۔ جھوٹی وبے بنیاد مقدمات کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔

سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آج مراد سعید کے خط کا متن سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: عزت مآب چیف جسٹس صاحب سابق وفاقی وزیر وایم این اے مراد سعید نے اپنی جان کو لاحق شدید خطرات کے باعث آپ کو یہ خط لکھا ہے۔

عمران خان نے لکھا کہ مراد سعید کی حفاظت صرف اور صرف سپریم کورٹ کے معزز چیف جسٹس ہی یقینی بنا سکتے ہیں۔ شہید ارشد شریف کی طرح ایجنسیز مراد سعید کا قتل کرنے کے در پے ہیں، ان کے جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ میری آپ سے گزارش ہے کہ مراد سعید کی حفاظت کے لیے آپ جو کچھ کر سکتے ہیں وہ کریں۔

https://twitter.com/x/status/1661752455523184641
مراد سعید نے اپنے لکھا تھا کہ: امن کی بات کرنے پر مجھے اور میری فیملی کو مسلسل دھمکیاں دی گئیں، میری ضمانت ہونے کے باوجود میرے گھر پر میری غیرموجودگی میں چھاپہ مار کر ملازمین اور خواتین کو ہراساں کیا گیا۔ میرے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کا منصوبہ بن رہا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ شہید صحافی ارشد شریف کو ایک باقاعدہ منصوبے کے تحت کینیا میں قتل کر دیا گیا۔ چیف جسٹس ودیگر ملکی اداروں کو اپنے خدشات بارے برملا آگاہ کیا گیا لیکن اس کے باوجود شہید ارشد شریف کی آواز کسی نے نہیں سنی۔ میرے قتل کی بھی باقاعدہ منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جس کا ذمہ دار تحریک انصاف کو ٹھہرانے جانے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے لکھا کہ سادہ کپڑوں میں ملبوث اسلحہ سے لیس افراد نے میرے گھر پر حملے کی کوشش کی جو میرے پہنچنے پر فرار ہو گئے۔ میں نے اس معاملے پر متعدد بار کوششیں کیں جبکہ عدالتی احکامات کے بعد بھی پولیس ایف آئی آر درج نہیں کر رہی۔ پاکستان میں اس وقت بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کی جا رہی ہے۔

مراد سعید نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ ایسی صورتحال میں کسی عدالت میں قانونی چارہ جوئی نہیں کر سکتا۔ ماورائے آئین ریاستی اقدامات سے انصاف تک رسائی کا میرا بنیادی حق بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ میرے ان خدشات پر نتیجہ خیز وٹھوس اقدامات کیے جائیں اور اس خط کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔
 

nawaz.sharif

Minister (2k+ posts)
Interesting that he only spoke for Murad Saeed and not for Shireen Mazari, Asad Umar, Imran Riaz

Kuch tu daal mai kala hai 😂
 

Aliimran1

Prime Minister (20k+ posts)

Very right —- Not only Murad Saeed but also —- Pakistan ki 24 crore Awam ki Jan izat Maal aur mustaqbil khatray mein​

 

Talwar Gujjar

Chief Minister (5k+ posts)
Haram Khan, Xatra xatra mat kero kahein such h na ho jaey. Vesey tum ne kafi haram xaya aur jamah ker lia ha, ab merna h rehta, lekin moat apnay waq p aaey g. Xas kam jehan paak.
 

Back
Top