صحافی عمر چیمہ نے اپنا یوٹیوب چینل بیچ دیا،صحافیوں کا دعویٰ

ucham11h1h2.jpg

صحافی اے وحید مراد نے دعویٰ کیا ہے کہ صحافی عمرچیمہ نے اپنا یوٹیوب چینل "ٹاک شاک" بیچ دیا ہے اور ان پیسوں سے اسلام آباد کلب کی ممبر شپ لے لی ہے۔

جسٹس یحیٰی آفریدی کی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ تعیناتی پر عمرچیمہ نے کہا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا بہترین فیصلہ ہے اور عدالتی یوٹیوبرز کی آمدن میں کمی متوقع ہے

اس پر صحافی اے وحید مراد نے طنز کیا کہ یوٹیوب چینل بیچ کر اسلام آباد کلب کی ممبرشپ لینے والے سے بہتر یہ بات کون جان سکتا ہے
https://twitter.com/x/status/1848808629685649463
عمرچیمہ کے دفاع میں صحافی عمران وسیم بھی میدان میں آگئے اور کہا کہ عمر چیمہ نے اپنا یوٹیوب بیچا ہے اس کو فروخت کرکے وہ ممبر شپ لے یا پیسہ لٹا دے اسکی مرضی
https://twitter.com/x/status/1848811318813630574
یاد رہے کہ عمر چیمہ اور اعزاز سید نے مل کر ایک یوٹیوب چینل ٹاک شاک کے نام سے شروع کیا تھا جس پر دونوں۔ مل کر پروگرام کیا کرتے تھے ۔۔ لیکن کچھ ہی عرصے بعد اس پر دونوں کی ویڈیو انا بند ہو گئیں اور اور کچھ عرصے کے بعد اعزاز سید نے اکیلے ہی اس پر انٹرویو کرنے شروع کیے ۔

ذرائع نے مطابق عمر چیمہ نے تن تنہا ہی اس چینل کو جیو ڈیجیٹل کو فروخت کر دیا ۔اور اپنے ساتھی اعزاز سید کیساتھ دھوکا کیا۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سلیم صافی اور ٹاک شاک شو اب جیو کنٹرول کررہا ہے اور انکا سیٹ بھی جیو پر ہی لگا ہوا ہے ۔۔اسکے علاوہ عورت کارڈ بھی جیو ڈیجیٹل جی ہی پروڈکشن تھی

یادرہے کہ عورت کارڈ نامی یوٹیوب چینل بے نظیرشاہ اور ریما عمر چلاتی ہیں۔
 

Back
Top