صدر بائیڈن پاکستان میں انتخابات سے بالکل باخبر ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

1joebidenkoilsmmshy.png


امریکا کی پاکستان پر میں انتخابات اور نتائج پر نطر ہے,وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرین یاں پیئر کا کہنا ہے کہ صدربائیڈن پاکستان میں انتخابات سےبالکل باخبر ہیں ،پاکستانی عوام کی مرضی کا احترام اورشفاف انتخابی عمل کویقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

توائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرین یاں پیئر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ صدر بائیڈن پاکستان میں انتخابات سے بالکل باخبر ہیں کہ گزشتہ ہفتے لاکھوں پاکستانی ووٹ ڈالنے نکلے، جن میں پاکستانی خواتین، مذہبی اور نسلی اقلیتی گروپوں کے ارکان اور نوجوان ووٹرز کی ریکارڈ تعداد شامل تھی۔

کیرین یاں پیئر کا کہنا تھا کہ ہمیں ہم خیال جمہوری نظام کے ساتھ کھڑے ہونے پر فخر ہے، ہم مسلسل پاکستانی حکومت اور سیاسی جماعتوں کو واضح طور پر بتاتے رہتے ہیں کہ پاکستانی عوام کی مرضی کا احترام کرنے اور شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی کے دعوؤں پر مکمل تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں، اس کا جائزہ لیتے رہیں گے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ اس حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے جسے پاکستانی عوام نے منتخب کیا، دھاندلی کے دعوؤں پر مکمل تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے دعوؤں کی مکمل چھان بین کی ضرورت ہے، بے ضابطگیوں کی تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ہم جمہوری عمل کا احترام بھی کرتے ہیں,قانون کی حکمرانی، آئین کا احترام، آزاد صحافت، متحرک سول سوسائٹی کے احترام پر زور دیتے ہیں،سیاسی اور انتخابات سے متعلق تشدد، انٹرنیٹ ، فون سروس پر پابندیوں کی مذمت کرتے ہیں، ان اقدامات نے انتخابی عمل کو منفی طور پر متاثر کیا، مداخلت،دھاندلی کے دعوے پر پاکستانی قانونی نظام کے تحت مکمل تحقیقات کی جائیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ آزادانہ تحقیقات کے لیے پاکستان قانونی نظام ہی پہلا مناسب قدم ہو گا، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہی وہ اقدام ہے جو کرنے چاہئیں، اگرتحقیقات کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہو تو اس پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔
 

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
Sab truck ki baati hay, jahan inho nay action lena hota hay wahan kuch poochnay batanay ki zaroorat mehsoos nhi kartay, jahan taalna hota hay, wahan iss qisam k fazool statements detay rehtay hayn.
Yahan tou inhayn pichlay 2 saal mayn kuch nazar nhi aaya tou abhi elections k 2 din mayn inhon nay kiya kuch stance lena hay
 

Talwar Gujjar

Chief Minister (5k+ posts)
Kia Biden ne Haraam Khan ko mubarak baad k phone kia? Pehley jab PM tha tau bechara Biden k phone k liey tarasta h Adiala chala gia.
 

Back
Top