صنعتکاروں کا حکومت سے ڈالر ایمنسٹی اسکیم لانے کا مطالبہ

3dollaramnsty.jpg

ملک میں ڈالر ہو یا آٹا یا گیس ہر شے کا بحران چل رہاہے، ڈالر کے بحران پر صنعتکاروں نے موجودہ صورتحال میں حکومت سے ڈالر ایمنسٹی اسکیم لانے کا مطالبہ کر دیا،اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں ڈالر کی شدید ہے۔

بینکوں کی جانب سے ایل سیز نہ کھلنے کے باعث صنعتوں کو درآمدی خام مال دستیاب نہیں جس کے باعث آٹو، ٹیکسٹائل، اسٹیل اور فارما انڈسٹری بند ہونا شروع ہوگئی ہے اور لاکھوں افراد بے روزگاری کا شکار ہیں۔

موجودہ صورتحال میں کاروباری طبقہ اس بات پر متفق ہے کہ حکومت کو انڈسٹری کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ڈالر کی قلت دور کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، ملکی صنعت کاروں نے حکومت سے ڈالر ایمنسٹی اسکیم لانے کا مطالبہ کردیا۔

لاہور چیمبر آف کامرس کی اسینڈنگ کمیٹی برائے ایکسپورٹ الیکٹرک وائر اینڈ کیبل میاں حسیب صفدر کا کہنا ہے کہ حکومت ایل سیز کے لیے ڈالرز کا انتظام کرے تاکہ ملکی انڈسٹری چل سکے۔

دوسری جانب عالمی بینک نے خطرے کی گھنٹی بجادی،عالمی بینک کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت خطرناک کساد بازاری کے قریب ہے، ورلڈ بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں کمی کی پیش گوئی کردی۔

عالمی بینک نے کہا دوہزار تیئیس میں پاکستانی معیشت دو فیصد تک ترقی کرسکتی ہے، اس سے قبل یہ اندازہ چار فیصد تھا۔ عالمی بینک کی اپنی رپورٹ میں توقع ظاہر کی ہے کہ اس سال عالمی معیشت میں صرف ایک اعشاریہ سات فیصد اضافہ ہوگا۔

جون میں اس کی پیش گوئی تین فیصد کی گئی تھی،ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس کے مطابق مندی وسیع پیمانے پر ہوگی اور دنیا کے تقریباً ہر حصے میں لوگوں کی آمدنی میں اضافہ سست ہونے کا امکان ہے۔

رواں سال روس کی معاشی ترقی کا اندازہ منفی دو فیصد سے بھی کم ہے، جبکہ یوروزون میں صفر فیصد، امریکا اور جاپان میں تقریبا ایک فیصد، چین ساڑھے چار فیصد، بنگلہ دیش پانچ فیصد اور بھارت میں ترقی کی شرح چھ فیصد سے زائد رہنے کا تخمینہ ہے۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt PDM beggars and their illegal handlers have turned an opportunity(of benefiting from low price of Russian Oil) into a nightmare for Pakistan and have a mess of the economy.