Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
ہم سب حامی تھی انٹراکورٹ اپیل کے لیکن اس سے سب سے زیادہ فائدہ موجودہ نظام نے اٹھایا ہے۔ سپریم کورٹ نے اکتوبر 2023 میں ملٹری کورٹس میں سویلین ٹرائلز کو غیر آئینی ڈکلیئر کردیا تھا لیکن موجودہ حکومت اور قاضی انٹراکورٹ لے آئے اب ڈیڑھ سال ہوگئے انٹراکورٹ نے فیصلے کے خلاف سٹے دیدیا اور ٹرائل کی بھی اجازت دے دی اور لوگوں کو سزائیں بھی ہوگئی لیکن اس کیس کا فیصلہ آج تک نہ ہوسکا۔حسنات ملک
پانچ ججز کی سینیارٹی والے کیس کو بھی ایسے ہی لٹکایا جائے گا اگر ججز کے حق میں ایک بنچ نے فیصلہ دے بھی دیا تو انٹراکورٹ میں اپیل ہوجائے گی پھر ایسے ہی سال ڈیڑھ سال گزر جائے گا تب تک محسن کیانی ریٹائرڈ بھی ہو جائیں گے۔حسنات ملک
https://twitter.com/x/status/1896580312362111142
اب 27ویں آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے تاکہ 26ویں آئینی ترمیم نقائص کو ختم کیا جا سکے لگ رہا ہے کچھ ججز 26ویں آئینی ترمیم کیس کی سنائی پر تاخیر اسی لیے کر رہے ہیں کہ وہ حکومت کو معاونت کر رہے ہیں کہ 27ویں ترمیم لا کر 26ویں ترمیم میں عدلیہ کی آزادی جو سلب ہوئی ہے اس کو ختم کیا جاۓ
https://twitter.com/x/status/1896570472310980737