RajaRawal111
Prime Minister (20k+ posts)

آج کل پانامہ کیس میں کچھ وقفہ ہے اور خبر گردش میں ہے کہ کچھ بہت بڑا ہونے والا ہے جس کا ذکر آج وجاہت خان کی ٹویٹ میں بھی ہے - اسی امید اور خوش خبری کا ذکر اس فورم پر بھی کچھ دنوں سے ہو رہا ہے - میں کیوں کہ بہت جذباتی انسان ہوں ہر اچھی بات کے پیچھے بغیر دیکھے بھاگ پڑتا ہوں - میرے کم عقل اور اوچھے ذہن نے اس سے ایک دم اچھی چیز نکالی وہ یہ کہ چلو کم از کم ایک عدلیہ تو آزاد ہے نا اس ملک میں - اور اس آزادی کا اثر انشا اللہ اب ہر چیز میں سرایت کرے گا اور آھستہ آھستہ ہم بھی ایک آزاد معاشرہ بن جایں گے جس میں سارے ادارے آزاد ہوں گے اور کوئی کرپٹ انسان کسی قسم کی اخلاقی یا پیسے کی کرپشن کر کے بچ نہیں پاۓ گا -انشا اللہ
مگر اس سے بھی زیادہ خوش مجھے اس بات نے کیا کہ تحریک انصاف کے ہمدرد دوست بھی عدلیہ کو آزاد سمجھنے لگے ہیں - میں اپنی اس خوشی پر کچھ مہریں سبط کرانا چاہتا تھا تو جذباتی ہو کر کچھ انصافی دوستوں سے ان کے راۓ مانگی - میری اس خوشی سے کچھ اس طرح سے ہوا نکل گئی
١- ایک انتہائی معزز ممبر جنہوں نے وزرا کی بڑھاتی بدتمیزی کو ٹھنڈی ہوا کا جھونکا کہا اور تھریڈ بھی پوسٹ کیا - جب میں نے ان سے یہ سوال کیا تو انہوں نے اپنی راۓ کو واپس کھینچ لیا یہ کہ کر کہ اگر نواز شریف کے حق میں فیصلہ آیا تو میں کہوں گا کہ عدلیہ کے پاس پورے ثبوت نہیں تھے - انہوں نے کھل کر نہیں نہیں کہا کہ اس صورت میں بھی وہ عدلیہ کو آزاد کہیں گے
٢- ایک اور ممبر نے کہا کہ عشق کے امتحان ابھی اور بھی ہیں - ان کے کہنے کا مطلب تھا کہ یہ بہت جلدی ہے کہ وہ عدلیہ کو آزاد کہیں
٣-تیسرے ممبر نے سرے سے بحس کا موضوع ہی بدل دیا اور میرے بےحد اسرار کے باوجود میرے سوال کا جواب دینے سے اجتناب کیا
٤- چوتھے کے جواب یہ تھا "لکھ دی لعنت تیری آزاد عدلیہ تے" میں ڈر کے پیچھے ہو گیا کیوں کہ مجھے پتا ہے ایک لکھ تو بہت کم ہے - انہوں نے اور کتنے ہی کروڑ ابھی سمبھال کر رکھے ہیں
میں یہ سوال اس وقت سب سے پوچھتا ہوں کہ آج کے دن آپ کا کیا تصور ہے کہ کیا عدلیہ آزاد ہے - پانامہ کیس کے جو بھی فیصلہ آے دونوں صورتوں میں کیا آپ عدلیہ کو آزاد ہی تصور کریں گے اور اس کا اظہر بھی کریں گے ؟
میں نے ان چاروں ساتھیوں کو ٹیگ کیا ہے جن کا میں نے یہاں ذکر کیا ہے - پلیز اگر غلط کہا یا سمجھا ہے تو تصحی کر دیں
Last edited by a moderator: