Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
عدلیہ کے پر کاٹ دئیے گئے۔۔ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر ثاقب بشیر کا تجزیہ
عدلیہ کے پر کاٹ دئیے گئے ، ہائیکورٹ سپریم کورٹ کے ججز کی تعیناتی ، سپریم کورٹ ہائیکورٹ چیف جسٹس تعیناتی ، سپریم کورٹ ہائیکورٹ آئینی بنچز کی تشکیل ، ہائیکورٹ ججز کی سالانہ پرفارمنس رپورٹ سب کچھ اب حکومت کرے گی پسند نا پسند ، حکومت کے حق/مخالفت میں فیصلے دینے والوں پر بھی نظر رکھنا آسان ہو گا جس کا اثر کمیٹی / کمیشن کے فیصلوں میں نظر آئے گا کیونکہ کمیٹی/کمیشن کی تشکیل اس طرح کی گئی ہے کہ دونوں میں حکومت کی اکثریت ہو گی چیف جسٹس اور پریذائیڈنگ جج کی شکل میں سپریم کورٹ/ہائیکورٹس کے اختیارات تقسیم کر دئیے گئے
https://twitter.com/x/status/1848215234055414171
منظور ہونیوالی 26 ویں آئینی ترمیم کے مطابق پارلیمانی کمیٹی چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ سے تین روز پہلے نئے چیف جسٹس کی 3 سینئر ججز میں سے تعیناتی کی سفارش کرے گی یوں کل 22 اکتوبر رات بارہ بجے سے پہلے پہلے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کا یہ عمل ہونا ہے اس حساب سے 8 قومی اسمبلی 4 سینیٹ ممبران پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل آج ہی ہونے اجلاس بلا کر رات یا کل تک نئے چیف جسٹس کی تعیناتی ہونے کا امکان بھی موجود ہے
https://twitter.com/x/status/1848219945571692709
مخصوص نشستوں کا اہم کیس بھی آئینی ترمیم کی نظر ہو گا نظرثانی اب کمیشن (حکومت) کا مقرر کردہ آئینی بنچ سنے گا ،آرٹیکل 187 کے اختیار استعمال کی نئی ترمیم کا اثر اس کیس میں ہو گا یا نہیں اب یہ دیکھنا ہو گا کیونکہ بظاہر اس کیس کو مدنظر رکھ کر بھی کچھ کیا گیا ہے ، نئی ترمیم کے مطابق مکمل انصاف کا اختیار پہلے کی طرح استعمال نہیں ہو سکتا
https://twitter.com/x/status/1848221693292020140 https://twitter.com/x/status/1848076692511973674
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/8ooJtjP.jpeg
Last edited by a moderator: