عزم استحکام کے تحت کوئی آپریشن ہو گا نہ لوگوں کو گھروں سے بیدخل کیا جائیگا

ioe111g31.jpg


وزیراعظم شہبازشریف نے 23 جون کو نیشنل ایکشن پلان پر اپیکس کمیٹی اجلاس میں آپریشن ’عزم استحکام‘ شروع کر کے انسداد دہشت گردی کی قومی مہم دوبارہ متحرک کرنے کی منظوری دے دی تھی۔آپریشن عزم استحکام کے خلاف ملک کی مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے مخالفت کی گئی تھی جس پر وزیراعظم نے کہا تھا کہ آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں اور سکیورٹی ذرائع سے بھی اس بارے وضاحت کی گئی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن عزم استحکام کا تاثر غلط لیا گیا، نہ ہی کوئی آپریشن ہو گا اور نہ کسی کو اس کے گھر سے بے دخل کیا جائے گا، آپریشن عزم استحکام کا مقصد صرف نیشنل ایکشن پلان میں نئی روح پھونکنا ہے۔ آپریشن عزم استحکام نیشنل ایکشن پلان کا تسلسل ہے جس میں انسداد دہششت گردی کے لیے کثیرالجہتی پالیسی تیار کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن عزم استحکام کے تحت منشیات سمگلنگ کی روک تھام، دہشت گردوں کو سزائیں دلوانے کے لیے موثر قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے منشیات اور سمگلنگ کے ذریعے حاصل کیا گیا پیسہ استعمال کیا جا رہا ہے، دہشت گرد خوارج ہیں جن سے مذاکرات نہیں کیے جا سکتے۔

ذرائع نے بتایا کہ خطے میں امن وامان کے قیام کے لیے موثر حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت ہے کیونکہ ہر روز 6 ملین لیٹر تیل ایران سے سمگل کیا جاتا ہے جس کی مقدار اس سے پہلے 12 ملین لیٹر تھی، روزانہ کی بنیاد پر 3 ٹن منشیات بھی پکڑی جاتی ہے۔ غیرقانونی ذرائع آمدن سے دہشت گردوں کی مالی معاونت کی جاتی ہے، غیرقانونی تمباکو ملکی معیشت کیلئے زہرقاتل ہے جس کیلئے ایف بی آر کا فرسودہ نظام بھی بدلنا ہو گا۔

علاوہ ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف کا امریکی خبررساں ادارے سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آپریشن عزم استحکام کا فیصلہ جلد بازی میں نہیں کیا گیا، ملک میں ایسا سیاسی ماحول ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے باعث حکومتی فیصلوں کو جگہ نہیں دینا چاہتیں۔ آپریشن بارے سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کیے جائیں گے اور یہ معاملہ اسمبلی میں بھی لائینگے تاکہ اراکین کے تحفظات وسوالات کا جواب دیکر اعتماد میں لیں۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
یہ ناشکری قوم ہے جس وقت پوری قوم چین کی نیند سو رہی ہوتی ہے

یہ غازی یہ تیرے پراسرار بندے

دن رات جاگ جاگ کر دوبئی کینیڈا امریکہ لندن فرانس بلجیم وغیرہ وغیرہ میں جائدادیں کمپنیاں بزنس ایمپائر اور جزیرے خرید رہے ہوتے ہیں
نا شکری اور ناقدری قوم
بے وقوف قوم جاہل قوم یہ پڑھا لکھا
حافظ اسی خریداری کو اللہ کی جنگ کہتا ہے سمجھو اور قدر کرو
 

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)
یہ ناشکری قوم ہے جس وقت پوری قوم چین کی نیند سو رہی ہوتی ہے

یہ غازی یہ تیرے پراسرار بندے

دن رات جاگ جاگ کر دوبئی کینیڈا امریکہ لندن فرانس بلجیم وغیرہ وغیرہ میں جائدادیں کمپنیاں بزنس ایمپائر اور جزیرے خرید رہے ہوتے ہیں
نا شکری اور ناقدری قوم

بے وقوف قوم جاہل قوم یہ پڑھا لکھا
حافظ اسی خریداری کو اللہ کی جنگ کہتا ہے سمجھو اور قدر کرو
Ghulam awam IMF kay chakkar say niklay tou kuch in haram kay pillown ka karay.
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
پاکستانی قوم نا شکری قوم ہے

جب یہ ناشکری قوم چین کی نیند سو رہی ہوتی ہے
اس وقت قوم کے محافظ


یہ غازی یہ تیرے پراسرار بندے


دوبئی ، لندن ، فرانس بلجیم، امریکہ کینیڈا وغیرہ میں دن رات جاگ کر جائدادیں
کاروبار
خرید رہے ہوتے ہیں بزنس ایمپائر
کھڑے کر رہے ہوتے ہیں
جزیرے خرید
کر انہیں ڈیولپ کررہے ہوتے ہیں
یہ بے وقوف
جاہل نا شکری
احسان فراموش نا قدر شناس قوم یہ کیا جانیں

یہ غازی یہ تیرے پراسرار بندے

کتنی محنت کرتے ہیں اپنے آنے والی سات نسلوں کے لئے یہ۔

اپنی اور ٹبر کی آئندہ نسلوں کے لئے بقول چیف کے

اللہ کی جنگ لڑ رہے ہوتے ہیُ بعض لوگ کہتے ہیں کہ

دراصل یہ اللہ سے جنگ لڑ رہے ہوتے ہیں سود کے کاروبار سے