
علیمہ خان کی بشریٰ بی بی سے متعلق گزشتہ روز لیک ہونیوالی مبینہ وٹس ایپ چیٹ پر سوالات اٹھ گئے۔۔ چیٹ پر جو وقت بتایا گیا تھا عمران خان اس وقت جیل میں نہیں تھے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی پہلی گرفتاری 9 مئی 2023 کو ہوئی، 11مئی کو رہائی ملی۔ دوسری گرفتاری 5 اگست 2023 کو ہوئی۔
علیمہ خان کا یہ مبینہ میسج 23 جون 2023 کا ہے، جب عمران خان جیل میں نہیں تھے اور آزاد تھے، زمان پارک والے اپنے گھر میں رہائش پذیر تھے۔
وٹس ایپ چیٹ کے مطابق بشریٰ بی بی کی طرف سے بیان کی گئی فرضی گفتگو میں عمران خان نے جیلر سے کہا کہ انہیں پتہ ہے جیلر پر انہیں مارنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، اگر انہیں مارا گیا تو عوام جیلر کو نہیں چھوڑیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی سے منسوب پیغام میں کہا گیا کہ عمران خان نے کہا وہ جانتے ہیں کہ ان کی ساری باتیں عاصم منیر سن رہا ہے۔
سوال یہ اٹھتا ہے کہ اگر عمران خان جیل میں تھے تو بشریٰ بی بی نے کون سی جیل میں عمران خان سے ملاقات کی ؟ کون سا جیلر ملاقات میں موجود تھا؟
صحافی احمد وڑائچ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جیو، اے آروائی ، دنیا، سما سب نے 23 جون 2023 والا اسکرین شاٹ چلا دیا، کسی نے پوچھا نہیں کہ اس دن عمران خان قید نہیں تھا، جیل نہیں تھا تو کون سی ملاقات کی بات ہو رہی؟ افسوسناک
https://twitter.com/x/status/1827318203615518760
صحافی ثاقب بشیر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ صحافت گئی گھاس چرنے ۔۔۔ گرفتاری 5 اگست 2023 کی واٹس میسجز 23 جون 2023 کے ۔۔ وہ بھی عمران خان کے جیل حالات متعلق ۔۔ جب ابھی گرفتاری بھی نہیں ہوئی تھی ۔۔ پورا دن بریکنگ ہوتی رہی تجزیے تبصرے سب ہو چکے ۔۔۔ کسی نے میسج دیکھنا بھی گوارا نا کیا
https://twitter.com/x/status/1827554320415408387
صحافی شہزاداقبال نے بھی اس پر کافی سوالات اٹھائے اور کہا کہ چیٹ پر جو وقت درج ہے اس وقت تو عمران خان جیل سے باہر تھے۔
https://twitter.com/x/status/1827383638054633511
عطاء تارڑ شہزاداقبال کے سوالوں کے جوابات دینے میں ناکام رہے اور کہا کہ میں اس وٹس ایپ چیٹ کا وقت نہیں بتاسکتا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/chai1h1213.jpg
Last edited: