![4nabvvedmoillafornsizx.jpg](https://www.siasat.pk/data/files/s3/4nabvvedmoillafornsizx.jpg)
عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیس میں ملزم نوید کے موبائل فون کی فرانزک رپورٹ جے آئی ٹی کو جمع کرا دی گئی ہے۔
منظر عام پر آنے والی فرانزک رپورٹ کے مطابق ملزم کے فون سے 2مختلف کمپنیوں کی سمز برآمد ہوئی ہیں.موبائل میں 138 فون نمبرز محفوظ تھے جن پر 1869کالز کا ریکارڈ ڈیٹا ملا ہے ، واٹس ایپ گروپ میں ایک نمبر علی رضا کے نام سے محفوظ تھا، ملزم کے فون سے 337 ایس ایم ایس ، 1956 تصاویر اور 212ویڈیوز بھی ملی ہیں۔
ملزم کے فون سے ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا ریکور نہیں کیا جا سکا، ملزم کا تمام فون ریکارڈ ڈی وی ڈی بنا کر جے آئی ٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو آڈیو، ویڈیو ریکارڈ دے دیا گیا۔ فارنزک رپورٹ کے مطابق فون میں موجود تھائی لینڈ کا ایک نمبر اہم ہے، تفتیش کے لیے 2 مقامی نمبر بھی اہم ہیں۔