عمران خان نے جب بھی کوئی فیصلہ کیا قومی مفاد کو عزیز رکھا، وزیراعلیٰ پنجاب

2parvezelahiimrankhan.jpg

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جب بھی کوئی فیصلہ کیا انہوں نے قومی مفاد کو سب سے زیادہ عزیز رکھا اور اہمیت دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ سے سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی افضل ساہی اور وکیل فیصل چوہدری نے ملاقات کی جس میں جہلم اور فیصل آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا ہماری نیت نیک اور سمت درست ہے جبکہ پی ڈی ایم والوں کی نیت میں کھوٹ ہے اور سیاست میں بھی، پی ڈی ایم کی حکومت نے چند ماہ کے اندر معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1611695481985400832
پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا پی ڈی ایم کے لوگوں نے اپنی کھوٹی سیاست کی خاطر ملک کو داؤ پر لگایا ہوا ہے، یہ اپنی نام نہاد سیاست بچانے کے لیے ملک سے کھلواڑ کر رہے ہیں، عوام پی ڈی ایم کی حکومت کو جھولیاں اٹھا کر بددعائیں دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتیں، عمران خان نے ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھ کر فیصلے کیے ہیں۔ فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکلا برداری کی فلاح و بہبود کے لیے پرویز الہیٰ کا جذبہ قابل قدر ہے۔

جب کہ افضل ساہی کا کہنا تھا کہ پرویز الہیٰ نے مختصر مدت میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔
 

Khallas

Chief Minister (5k+ posts)
Siway tughay wazir-e-alla banata waqt, us waqt majbori the warna tughay koi fukat main chand bhi na mare.