
سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ضمنی انتخابات والے حلقوں میں جلسے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر و سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ: یہ انتخابات سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں اور عمران خان میدان میں اتر رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1578780279661277184
ضمنی انتخابات کے لیے جلسے ننکانہ 11 اکتوبر، شرقپور 12، کرم اور مردان 13 اور کراچی 14 اکتوبر انشاءاللہ!سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ضمنی انتخابات والے حلقوں میں جلسے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1578437315499765761
دریں اثنا آئی آر آئی ایس کمیونیکیشنز کے ایک سروے میں انکشاف ہوا کہ عوام کی اکثریت کو پی ٹی آئی کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان پر مکمل اعتماد ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ صرف وہ ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔ ستمبر کے مہینے میں ہوئے سروے میں 2100 افراد نے حصہ لیا تھا اور اس میں پی ڈی ایم کی موجودہ حکومت کی کارکردگی پر قوم کے عدم اطمینان کا بھی انکشاف کیا گیا تھا۔
رہنما پاکستان تحریک انصاف نے آئی آر آئی ایس کے سروے کے نتائج کو ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: دو تہائی پاکستان کا کہنا ہے کے فوری انتخابات ہونے چاہیے۔ الیکشن واحدحل!
سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسد عمر نے ضمنی انتخابات سے قبل جلسوں کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ضمنی انتخابات سے قبل انشاء اللہ چار جلسے ہوں گے، 11 اکتوبر کو ننکانہ صاحب، 12 اکتوبر کو شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور ، مردان اور ضلع کرم میں 13 اکتوبر کو عمران خان خطاب کریں گے جبکہ آخری جلسہ 14 اکتوبر کو کراچی میں کیا جائے گا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو وزارت داخلہ نے پنجاب اسمبلی کے 3 اور قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات 90 روز کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے خط میں لکھا گیا کہ 16 اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہونے ہیں مگر انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق 12 اور 17 اکتوبر کے درمیان ایک سیاسی جماعت اسلام آباد کا محاصرہ کرنا چاہتی ہے جبکہ سیلاب کی ہنگامی صورتحال میں پاک فوج اور دیگر ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اس لیے ضمنی انتخابات کی تاریخ میں 90 دن کی توسیع کی جائے۔