عمران خان کو یہ لگتا تھا کہ ان کی طاقت اتنی بڑھ گئی ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے بھی بالاتر ہوگئے ہیں، سہیل وڑائچ
سینئر صحافی وتجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ عمران خان یہ سمجھتے تھے کہ ان کی طاقت اتنی بڑھ گئی ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے بھی بالاتر ہوگئے ہیں اور یہی ان کی بنیادی غلطی تھی۔
پبلک نیوز کے اینکر فہد شہباز خان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ عمران خان نےپی ٹی آئی کے اندر جو کچھ پرو اسٹیبلشمنٹ لوگ تھے ان کو بھی مس گائیڈ کرکے یا دباؤ میں لاکر قائل کرلیا تھا کہ اب ان کی طاقت اتنی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ جھکے بغیر نہیں رہ سکتی، یہی عمران خان کی غلط فہمی اور غرور تھا جو انہیں لے ڈوبا۔
https://twitter.com/x/status/1716140366548926692
سہیل وڑائچ نے کہا کہ عمران خان سمجھنے لگ گئے تھے کہ اب ان کے ہاتھ میں سب کچھ آگیا ہے، سیاسی جماعتیں، فوج، عدلیہ یا میڈیا سب بے کار ہوچکے ہیں،اسی سوچ کے تحت انہوں نے وہ وہ فیصلے کیےجو ان کی تنزلی کا سبب بنے،عمران خان نے کہا کہ جو میرے خلاف ہیں ان کی کوئی اہمیت ہی نہیں ہے۔
سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ ہم نے بار بار جاکر عمران خان کو سمجھایا کہ یا سیاسی جماعتوں سے صلح کرلیں یا مقتدرہ کے ساتھ بیٹھ جائیں، ان کا یہ کہنا کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ میں بیٹھوں گا ہی نہیں بہت بڑی غلطی تھی، جب انہیں مقتدرہ کے ساتھ بیٹھنے کا مشورہ دیا جاتا تو وہ کہتے تھے کہ مقتدرہ مانتی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نےلندن میں نواز شریف سے بھی کہا تھا کہ ہمارا ملک انتقامی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، شروع میں وہ نہیں مانتے تھے، مگر کل کی ان کی تقریر سن کر ایسا لگا کہ ان کی سوچ بدل گئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sohal-warch-i-a.jpg