
گزشتہ روز عمران خان نے سائفر ایشو پر قوم سے خطاب کیا اور کئی نئے انکشافات کئے
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جب میں نے پہلی بار سائفر پڑھا تو مجھے حیرت ہوئی کہ اس کی جرات کیسے ہوئی، اس سائفر میں یہ بھی بولا گیا کہ عمران خان کو ہٹاؤ، پھر مجھے سمجھ آئی کہ یہ سائفر تو میرے لئے نہیں ہے، یہ تو جنرل باجوہ کے لئے آیا تھا
انکا مزید کہنا تھا کہ جب انکوائری ہوتی تو ایک ہی نام سامنے آنا تھا اور وہ تھا جنرل باجوہ! وہ مسلسل ان کے ساتھ میٹنگ کر رہے تھے، پی ٹی آئی کے بیک بینچرز کے ساتھ میٹنگ کر رہے تھے، اس پر ارشد شریف شہید نے بھی سوال اُٹھائے
https://twitter.com/x/status/1682089831013163014
عمران خان نے انکشاف کیا کہ میں نے باجوہ کو کہا آپکا لاہور کا آدمی میرے ایم این ایز کو کہہ رہا ہے ہم نے حکومت سے ہاتھ اٹھا لیا ہے اب آنے والی گورمنٹ دوسری ہے تو باجوہ نے دھوکے میں رکھنے کیلئے ڈرامے کیے
عمران خان نے کہا کہ روس سے واپس آنے پر باجوہ نے کہا روس/یوکرین جنگ میں روس کی مذمت کرو، میں نے کہا بھارت تو مذمت نہیں کر رہا ہم کیوں کریں؟ ہم تو ان سے سستا تیل اور سستی گندم کی ڈیل کر کے آ رہے تھے۔ اس کے بعد نیشنل سیکیوریٹی سیمینار میں باجوہ نے حکومتی پالیسی کے خلاف جا کر روس کی مذمت کی
اس پر خواجہ آصف نے سخت ردعمل دیا اور کہا کہ یہ اسطرح کی باتیں کرتا ھے اور خود اس پہ یقین کرتا ھے. اس نے کوئ ایسی بات نہیں کی جس کی یہ خود تردید نہیں کرتا.
https://twitter.com/x/status/1682133163370328072
خواجہ آصف نے گالی کیلئے لفط "چ"استعمال کرتے ہوئے کہا کہ 2 ہی چیزیں ھو سکتی ھیں یا یہ عوام کو چ سمجھتا ھے یا خود چ ھے۔
صحافی طارق متین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر موصوف کی گالیاں ملاحظہ کیجیے اب فہد حسین ، خونی لبرلز یا ن لیگ کا کوئی صحافی اس پر آپ کو چوں کرتا نظر نہیں آئے گا۔
https://twitter.com/x/status/1682146728634400769
ارم زعیم کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع کی اس زبان کی دو وجہ ہوسکتی ہیں یا تو یہ شدید فرسٹریشن کا شکار ہیں یا یہ شدید بے بس ہیں بیزار یہ عوام اور عمران دونوں سے ہیں اس لیے انہیں گالیاں نکال رہے
https://twitter.com/x/status/1682159137772171265
مینگو نامی سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ پاکستان کے وزیر دفاع کی زبان چیک کریں زرا ۔۔۔ کاش پاکستان کے قانون میں وزیر بننے کے لیے کچھ تھوڑا پڑھا لکھا ہونا ضروری ہوتا
https://twitter.com/x/status/1682150916621844481
سعید احمد نے کہا کہ *یاد رہے کہ یہ ، " اسلامی جمہوریہ پاکستان" میں مسلط کیا گیا وفاقی وزیر دفاع ہے !انا للّٰہ وانا الیہ راجیون
https://twitter.com/x/status/1682176381126361089
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khawjaiahahasaa.jpg