عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری، الیکشن کمیشن کے حکم کا تحریری فیصلہ جاری

14ecproookhanwarrnay.jpg

الیکشن کمیشن نے عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے متعلق حکم کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان جان بوجھ کر بار بار کیس میں التوا لے رہے ہیں اور جان بوجھ کر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے ہچکچا رہے ہیں، الیکشن کمیشن کے بارہا طلب کیے جانے کے باوجود عمران خان کا پیش نا ہونا قانون کا مذاق اڑانے کے مترادف ہیں۔


عمران خان، اسد عمراور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے متعلق تحریری فیصلے میں کہا گیا ہےکہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں کے ساتھ متعلقہ مواد فراہم ہی نہیں کیا گیا ، اسی طرح عمران خان کی جانب سے دائر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کے ساتھ میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع نہیں کروائے گئے۔

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں لکھا کہ فواد چوہدری کا عدم پیشی کا رویہ ناقابل برداشت ہے، وہ جان بوجھ کر کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہورہے،وہ ایسا کرکے قانون کا مذاق اڑارہے ہی۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں آئی جی اسلام آباد کو وارنٹس گرفتار ی کی تعمیل کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کیس کی آئندہ سماعت 17 جنوری کو ہوگی۔

خیال رہے کہ توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن نے عمران خان کے علاوہ اسد عمراور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے۔
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
خان کو فی الفور گرفتار کیا جائے تاکہ یہ ریڈ لائن والا ڈرامہ تو اپنے انجام کو پہنچے
کیسے گرفتار کریں گے؟ عمران خان کے ارد گرد ہزاروں کا مجمع ہوتا ہے سارا دن
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Bajwa Bharwa Nadeem khusra Qadiani RADHID Qadiani Faisal Naseer sub koshish kar chukay —— Ab 🐍 HAFIZ ki bari hai —— Dekhain kaun jeetata hai ? ——- 😉