تحریک انصاف کے بانی رہنما اور عمران خان کے کزن سعید اللہ نیازی وفات پاگئے۔ وہ زبیر خان نیازی کے ماموں اور بیرسٹر حسان خان نیازی کے تایا تھے۔
سعید اللہ نیازی انعام اللہ نیازی اور حفیظ اللہ نیازی کے بڑے بھائی تھے۔
اہل خانہ کے مطابق سعید اللّٰہ خان کچھ عرصے سے علیل تھے۔
https://twitter.com/x/status/1906948746153246834
اہلِ خانہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج یکم اپریل بروز منگل شام ساڑھے 5 بجے مرکزی عیدگاہ میں ادا کی جائے گی جس کے بعد آبائی قبرستان میں انہیں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سعید اللہ نیازی بھی تحریک انصاف کا حصہ تھے اور وہ کئی سالوں سے تحریک انصاف سے ناراض تھے، انٹراپارٹی الیکشن کے معاملے پر وہ اکبر ایس بابر کی حمایت کرتے رہے ہیں۔